لاہور ۔ بیدیاں روڈ پر خود کش دھماکہ، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید، 17 زخمی
لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک): باغوں کا شہر لاہور ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ...
لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک): باغوں کا شہر لاہور ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ...
LARKANA – Former president Asif Ali Zardari and his son Bilawal Bhutto lashed at Sharifs-led PML (N) government for “not ...
ISLAMABAD – Minister of State for Capital Administration and Development Division Tariq Fazal Prime on Monday confirmed that the premier ...
SARGODHA – At least 20 devotees including three women were allegedly slaughtered by the custodian of a local shrine in ...
DUBAI – The federal government has revised petroleum prices and announced to raise prices of Petrol and Diesel by one ...
KARACHI – Sindh High Court (SHC) on Thursday granted protective bail to Pakistan Peoples Party’s leader Sharjeel Memon in two ...
راولپنڈی (مانیٹرننگ ڈیسک ) پاکستان کے امریکہ میں تعینات سابق سفیر حسین حقانی کے واشنگٹن پوسٹ میں امریکی ویزوں کے ...
Rawalpindi – Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa visited family of Major Mudassar Shaheed at Rawalpindi who ...
لاہور(مانیٹرننگ ڈیسک )لاہور ہائیکورٹ نے ڈیرہ غازیخان ، لیہ سمیت پنجاب کی 9 صارف عدالتوں میں ججوں کی تقرری کا ...
HYDERABAD – Prime Minister Nawaz Sharif on Monday announced several development projects, including transport and health, worth millions of rupees ...
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsلاہور (مانیٹرننگ ڈیسک): باغوں کا شہر لاہور ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔
سٹی 42 ٹی وی کے مطابق امن کے دشمنوں نے ایک بار پھر لاہور کو لہو لہو کردیا۔ بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ویگن پر خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوانوں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر بم سکواڈ، ریسیکیو ٹیمیں اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دھمکاکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
شہید ہونے والوں میں 35 سالہ پاک فضائیہ کا جوان محمد اویس، فوجی جوان 33 سالہ محمد ساجد، محمدعبداللہ ، 77سالہ محمد بوٹا اور 30 سالہ سیف شامل ہیں۔ زخمیوں میں 14 سالہ رحمان، 30 سالہ شکیل، 6 ماہ کا بچہ احسان، 33 سالہ دل باز، الطاف، شمشاد، اسلم، ماجد، ارشاد، جمیل، 30 سالہ افضل، 42 سالہ فیاض احمد، 30 سالہ محمد فاروق،16 سالہ فرحان،40 سالہ اسلم ، گلزار، 45 سالہ عثمان،22 سالہ ارشد، 25 سالہ تہمینہ اور 16 سالہ عابد بھی دھماکے میں زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے مردم شماری کی ٹیم کی گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کی جارہی ہے، حملہ آور کے جائے وقوع سے اعضاء مل گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی عمر 16 سے 18 سال ہے جبکہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد اور بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ source... http://city42.tv/top-stories/2017/04/05/suicide-blast-bedian-road-6-persons-martyred-including-4-soldiers-17-persons-injured/