راولپنڈی (مانیٹرننگ ڈیسک ) پاکستان کے امریکہ میں تعینات سابق سفیر حسین حقانی کے واشنگٹن پوسٹ میں امریکی ویزوں کے حوالے سے لکھے گئے آرٹیکل پر پاک فوج کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ حسین حقانی کا امریکہ کے موقر اخبار میں لکھا گیا مضمون ویزہ ایشو پر ریاست پاکستان کے اداروں کے موقف کی تصدیق کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو ویزے جاری کرنے کے معاملے پرحسین حقانی کے کردار پر ریاستی اداروں کی تشویش درست ثابت ہوئی اور انہوں نے اس کی اپنے آرٹیکل میں خود ہی وضاحت کردی ہے۔
surce..
http://dailypakistan.com.pk/national/29-Mar-2017/551119
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails








