• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لاہور ۔ بیدیاں روڈ پر خود کش دھماکہ، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید، 17 زخمی

webmaster by webmaster
اپریل 5, 2017
in First Page
0
لاہور ۔ بیدیاں روڈ پر خود کش دھماکہ، 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید، 17 زخمی

لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک): باغوں کا شہر لاہور ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

سٹی 42 ٹی وی کے مطابق امن کے دشمنوں نے ایک بار پھر لاہور کو لہو لہو کردیا۔ بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ویگن پر خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوانوں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر بم سکواڈ، ریسیکیو ٹیمیں اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھمکاکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

شہید ہونے والوں میں 35 سالہ پاک فضائیہ کا جوان محمد اویس، فوجی جوان 33 سالہ محمد ساجد، محمدعبداللہ ، 77سالہ محمد بوٹا اور 30 سالہ سیف شامل ہیں۔ زخمیوں میں 14 سالہ رحمان، 30 سالہ شکیل، 6 ماہ کا بچہ احسان، 33 سالہ دل باز، الطاف، شمشاد، اسلم، ماجد، ارشاد، جمیل، 30 سالہ افضل، 42 سالہ فیاض احمد، 30 سالہ محمد فاروق،16 سالہ فرحان،40 سالہ اسلم ، گلزار، 45 سالہ عثمان،22 سالہ ارشد، 25 سالہ تہمینہ اور 16 سالہ عابد بھی دھماکے میں زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے مردم شماری کی ٹیم کی گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کی جارہی ہے، حملہ آور کے جائے وقوع سے اعضاء مل گئے ہیں۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی عمر 16 سے 18 سال ہے جبکہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد اور بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔
source…
http://city42.tv/top-stories/2017/04/05/suicide-blast-bedian-road-6-persons-martyred-including-4-soldiers-17-persons-injured/

Tags: National News
Previous Post

راجن پور ۔ پیدائش اور وفات کی رجسٹریشن کے لئے میونسپل کمیٹی کے دفتر میں خصوصی ڈسک قائم

Next Post

کروڑ لعل عیسن . یونین کونسل چک 90 ایم ایل کا ماہانہ اجلاس ،سرگودھا کے قریب دربار پر بیس افراد کے قتل پر مذمت اور فاتحہ خوانی

Next Post

کروڑ لعل عیسن . یونین کونسل چک 90 ایم ایل کا ماہانہ اجلاس ،سرگودھا کے قریب دربار پر بیس افراد کے قتل پر مذمت اور فاتحہ خوانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

لاہور (مانیٹرننگ ڈیسک): باغوں کا شہر لاہور ایک بار پھر دہشتگردوں کے نشانے پر، بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ٹیم کی گاڑی پر خود کش حملے کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے۔

سٹی 42 ٹی وی کے مطابق امن کے دشمنوں نے ایک بار پھر لاہور کو لہو لہو کردیا۔ بیدیاں روڈ پر مردم شماری کی ویگن پر خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 فوجی جوانوں سمیت 6 افراد شہید جبکہ 17 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر بم سکواڈ، ریسیکیو ٹیمیں اور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھمکاکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

شہید ہونے والوں میں 35 سالہ پاک فضائیہ کا جوان محمد اویس، فوجی جوان 33 سالہ محمد ساجد، محمدعبداللہ ، 77سالہ محمد بوٹا اور 30 سالہ سیف شامل ہیں۔ زخمیوں میں 14 سالہ رحمان، 30 سالہ شکیل، 6 ماہ کا بچہ احسان، 33 سالہ دل باز، الطاف، شمشاد، اسلم، ماجد، ارشاد، جمیل، 30 سالہ افضل، 42 سالہ فیاض احمد، 30 سالہ محمد فاروق،16 سالہ فرحان،40 سالہ اسلم ، گلزار، 45 سالہ عثمان،22 سالہ ارشد، 25 سالہ تہمینہ اور 16 سالہ عابد بھی دھماکے میں زخمی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار حملہ آور نے مردم شماری کی ٹیم کی گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑایا، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کی جارہی ہے، حملہ آور کے جائے وقوع سے اعضاء مل گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی عمر 16 سے 18 سال ہے جبکہ دھماکے میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد اور بال بیئرنگ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔ source... http://city42.tv/top-stories/2017/04/05/suicide-blast-bedian-road-6-persons-martyred-including-4-soldiers-17-persons-injured/

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.