لیہ ۔ایرانی ڈیزل و پٹرول کی کھلم کھلا غیر قانو نی خریدو فروخت جاری ۔محکمہ سول ڈیفنس خاموش تما شائی
لیہ(صبح پا کستان )ایرانی ڈیزل و پٹرول کی کھلم کھلا غیر قانو نی خریدو فروخت جاری ، افغانی پٹھانوں کو ...
لیہ(صبح پا کستان )ایرانی ڈیزل و پٹرول کی کھلم کھلا غیر قانو نی خریدو فروخت جاری ، افغانی پٹھانوں کو ...
راجن پور ( صبح پا کستان ) حکومت پنجاب نے عوام کی سہولت اور پٹواری کلچر کا خاتمہ کر کے ...
لیہ(زاہد واندر سے )ویٹرنر ی ہسپتال کوٹ سلطان سے ڈاکٹر غائب، ادویات ندارد، شکایت پر ڈاکٹر نے مویشی پال حضرات ...
ڈیرہ غازیخان( ).ڈیرہ غازیخان شہرو نواح میں بغیرتصدیق گوشت فروخت کرنے اور سلاٹر ہاوس ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھ ...
لیہ(صبح پا کستان) میو نسپل کمیٹی لیہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا تے ہو ئے ممبران کی مشاورت ...
دھوری اڈہ(صبح پا کستان )پاکستان تحریک انصاف کو یونین کونسل مرہان میں بڑی کامیابی مہرسمیع اللہ گرواہ کی کاوشیں رنگ ...
خیبر ایجنسی: (مانیٹرننگ ڈیسک ) پاکستانی چوکی پر دہشتگردوں کی سرحد پار فائرنگ سے زخمی سپاہی وقاص شہید ہو گیا ...
راجن پور ( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت ...
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) گھر گھر گیس کی فراہمی کو یقینی بنا کر ایم این اے سید ثقلین شاہ ...
چوک اعظم( صبح پا کستان) پاکستان کے نامور گیت نگار منشی منظور کی دوسری برسی کے موقع پر سانول سنگت ...
لاہور۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی ایک مقدس ذمہ داری ہے اور...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان )ایرانی ڈیزل و پٹرول کی کھلم کھلا غیر قانو نی خریدو فروخت جاری ، افغانی پٹھانوں کو کھلی چھٹی ، پرائیویٹ گاڑیوں پر لیہ و مضافات میں غیر قانونی ڈیزل و پٹرول کی سر عام فروخت جاری،غیر قانونی منی پٹرول پمپ ، گیس ری فلنگ کی دکانوں سے منتھلی مقرر،محکمہ سول ڈیفنس خاموش تما شائی ۔ضلع لیہ میں سینکڑوں کی تعداد میں موجود غیر قانونی منی پٹرول پمپ محکمہ سول ڈیفنس کی کرپشن اور نا اہلی کے واضح ثبوت ہیں۔ تفصیل کے مطابق ضلع بھر میں غیر قانونی ایرانی تیل سر عام بکنے لگا،افغان پٹھان پرائیویٹ پر ایرانی تیل دیہاتوں میں غیر قانونی منی پٹرول پمپ پر سستے داموں پہنچا رہے ہیں، مارکیٹ سے کم ریٹ اورزیادہ منافع کی لالچ میں آ کر غیر قانونی ڈیزل فروخت کرتے ہیں،دکانداروں اور غیر قانونی ایرانی تیل فروخت کرنے والوں سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اس تیل کی فروخت کے لئیے باقائدہ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس کو منتھلی دیتے ہیں اور وہ ان ایرانی تیل کی خریدو فروخت کی سر پرستی کرتے ہیں،اس سلسلے میں انکا ڈرائیور فرنٹ مین کا کردار ادا کرتا ہے،زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ افیسر سول ڈیفنس ان غیر قانونی ڈیزل، پٹرول سپلائیر ،منی پٹرول پمپ اور گیس ری فلنگ دکانوں سے باقاعدہ منتھلی وصول کرتا ہے اور اس نے ہر دکان اور کاروبار کے مختلف ریٹ مقرر کر رکھے ہیں،ڈسٹرکٹ آفیسر منی پٹرول پمپ کی چیکنگ کے دوران روزنامچہ چیک کرتا ہے اور خریدو فروخت کی بنیاد پر ریٹ طے کرتا ہے، زیادہ خریدو فروخت پر زیادہ حصہ مانگا جاتا ہے، نہ دینے کی صورت میں دکان کو سیل کرنے اور جرمانہ کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا ہے، اگر دکان کو سیل کر دیا جائے تو کچھ دیر میں اسکا ڈرائیور رابطہ کر کے ریٹ طے کرتا ہے اور منتھلی طے ہونے کے بعد سیل توڑ دی جاتی ہے اور اسکا کوئی ریکارڈ نہیں دکھایا جاتا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سول ڈیفنس آفیسر ان غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے منتھلی لیکرغیر قانونی دھندہ کرنے والوں کی سر پرستی کرتا ہے۔ لیہ پٹرولیم ایسوسی ایشن لیہ نے اعلی احکام سے فوری نوٹس لینے اور ڈسٹرکت آفیسر سول ڈیفنس کی زیر نگرانی چلنے والے غیر قانونی ایرانی تیل کی گاڑیاں،غیر قانونی منی پٹرول پمپ کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔۔ رپورٹ ۔محمد کامران تھند