لیہ(صبح پا کستان) میو نسپل کمیٹی لیہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا تے ہو ئے ممبران کی مشاورت سے صحت وصفائی کے معیاری انتظا ما ت اور لا ئٹس کے لئے اقداما ت عمل میں لا رہی ہے یہ با ت چیئر مین میو نسپل کمیٹی لیہ حافظ محمد جمیل نے کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ وائس چیئر مین سید گلزار حسین شاہ بخاری مو جو د تھے ۔ اجلاس میں نا بینا افراد کو ڈیلی ویجز پر رکھنے اور لیہ ما ئنر پل سے لب نیلم پل تک سٹرک کی مغربی سائیڈ کو شہید محمد رفیق کے نا م سے منسوب کر نے کی منظور ی دی گئی ۔ شہید محمد رفیق روڈ نا م رکھنے کے لئے کو نسلر افضا ل احمد خان نے قرارداد پیش کی تھی اجلاس میں کو نسلرز عابد انوار علوی ، محمد رضوان خان ، محمد تسلیم خان ، اظہر حسین چانڈیہ ، مظفر اقبال دھو ل ، رخسانہ عزیز ، کامران روحا نی ، شیخ خا لد اقبال نے صحت و صفائی ، لا ئٹس ، مین ہو ل کے ڈھکنے لگا نے ، سیور لینو ں کی صفائی ، صفائی پر معمور عملے کی حاضری کو یقینی بنا نے ، قواعد وضوابط پر عمل درآمد ، پنشنر ز کو ادائیگی کر نے ، جنا ح ہا ل میں فرنیچر کی فراہمی ، سوئی گیس کی تنصیب کے لئے کھو دے گئے گڑھے پُر کر نے ، ہا ؤس کے تمام ممبران کی مشاورت سے کسی قسم کے اقداما ت اٹھا ئے جا نے ، نقشہ فیسوں پر نظر ثانی ، فوری نوعیت کے کا مو ں کو جلد مکمل کر نے ، انجمن تا جران اور میو نسپل کمیٹی کے اہلکا روں کے درمیا ن معاملا ت کو جلد حل کر نے ایسے امور کے با رے میں قراردادوں اور زبا نی طور پر ہا ؤس میں خیا لا ت کا اظہار کیا ۔ جبکہ کو نسلر عظیم الحق نے قرار داد کے ذریعے گھوڑا چوک اورٹی ڈی اے چوک کے نا م کی تبدیلی کے لئے توجہ مبذول کروائی ۔ اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے چیئر مین نے کہا کہ میو نسپل کمیٹی کے معاملا ت کو چلا نے کے لئے بلا امتیاز تمام ممبران کی مشاورت کو اولیت دی جا ئے گی کیو نکہ صاف ستھرے ما حو ل کی فراہمی میو نسپل انتظا میہ اولین ذمہ داری ہے ۔ انہو ں نے صفائی کے نظام کی مو ثر ما نیٹرنگ کر نے کی بھی یقین دہا نی کر ائی ۔