چوک اعظم ۔عزیر بلوچ کا کیس بھی فوجی عدالت میں چلایا جائے ،نئے صوبوں کی اشد ضرورت ہے اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔جمشید دستی
چوک اعظم ( صبح پا کستان) کلبھوشن کے ساتھ ساتھ عزیر بلوچ اور اس کے سہولت کاروں کو بھی چوکوں ...
چوک اعظم ( صبح پا کستان) کلبھوشن کے ساتھ ساتھ عزیر بلوچ اور اس کے سہولت کاروں کو بھی چوکوں ...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوروزہ کراٹے ٹریننگ کیمپ جمنزیم ہال نزد ...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان کے سینکڑوں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے اپنی یونین صدر ...
لیہ (صبح پا کستان) میونسپل کمیٹی لیہ کا اجلاس 17اپریل کو 2بجے دن جناح ہال میونسپل کمیٹی لیہ میں منعقد ...
LAHORE – Security forces killed 9-10 militants belonging to banned outfits during a joint operation in Dera Ghazi Khan’s Basti ...
شب و روز زندگی (قسط دوئم ) تحریر : انجم صحرائی ایک واقعہ جو مجھے نہیں بھولتا وہ کچھ یوں ...
لیہ(صبح پا کستان)مذہبی ہم آہنگی،عفوودرگزر،اخوت واتحادکے ذریعے امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کی سرکوبی کو ممکن بنا ...
لیہ( صبح پا کستان )گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج لیہ میں شعبہ اردو کے زیر اہتمام ایک نشست براے مکالمہ کا ...
دائرہ دین پناہ (صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر لیہ نثاراحمد خان کے بڑئے بھائی نشتر خان جو گزشتہ روز ...
لیہ (صبح پا کستان)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیہ سٹی کے رہائشی لانس نائیک محمد رفیق شہیدکو دلیری ...
اسلام آباد ۔صدر مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کرلیے ۔اس حوالے سے جاری...
Read moreDetailsچوک اعظم ( صبح پا کستان) کلبھوشن کے ساتھ ساتھ عزیر بلوچ اور اس کے سہولت کاروں کو بھی چوکوں میں لٹکا کر پھانسی دی جائے ۔ملکی سا لمیت پر کسی طور پر بھی آنچ برداشت نہیں ،عزیر بلوچ کا کیس بھی فوجی عدالت میں چلایا جائے ،نئے صوبوں کی اشد ضرورت ہے اس کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔اِن خیالات کا اظہار عوامی راج پارٹی کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے گزشتہ روز ایبٹ آباد سے واپسی پر قاضی آباد ہوٹل پر دی گئی ’’ٹی پارٹی ‘‘کے موقع پر موجود میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ٹی پارٹی کا اہتمام ٹیکسی ڈرائیور چوہدری لیاقت نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے فیصلہ پر فوجی عدالتوں کو سراہتے ہیں کیوں کہ مودی کے ’’یاروں ‘‘نے کبھی بھی اتنا شاندار فیصلہ نہیں ہونے دینے تھا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر حکومت نوٹس لے اور ان کے سفارت کار کو یہاں سے بھگائے ۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ عزیر بلو چ نے جو بھی انکشافات کیے ہیں ان کے کیسز بھی فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں اور انہں سخت سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ سہولت کاروں اور مالی دہشت گردوں کو بھی پھانسی پر لٹکا یا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہزار ہ صوبہ سمیت مزید صوبوں کی اشد ضرورت ہے اور نئے صوبوں کے قیام کے بغیر ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ ءِ تعبیر نہیں ہو گا۔اس موقع پر ڈاکٹر افضل ندیم سیال ،آصف بشیر ،افتخار عطاء اللہ بھی موجود تھے ۔