لیہ(صبح پا کستان)مذہبی ہم آہنگی،عفوودرگزر،اخوت واتحادکے ذریعے امن و امان میں خلل ڈالنے والے عناصر کی سرکوبی کو ممکن بنا کر ضلع کے مثالی امن کی فضا کو قائم رکھا جاسکتا ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلا س میں اے ڈی سی جرنل محبوب احمد اور ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا ء نے گڈ فرائیڈے اور ایسٹرکے تہواروں پر فراہم کردہ سہولیات اور سیکورٹی انتظامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی عبادت گاہوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے، پارکنگ کے موثر انتظامات ،آنے والوں کی تلاشی کے لیے جامع پلان مرتب کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ رضاکاروں کی خدمات کا حصول اور میٹل ڈکیٹرکا استعمال ایسے اقداما ت عمل میں لاکر شرپسند عناصر کی مذموم سرگرمیوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔اجلاس میں ناظر سوہن کھو کھر ،ڈاکٹر شہزاد گل ،قاری کفایت اللہ ،محمد اشرف چشتی ،سعید ثقلین زیدی ،جاوید آصف،اسد عنایت ،کامر ان سہیل نے مختلف تجاویز پیش کیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی وسیع ترقومی مفادمیں موثر امن امان کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے جس کے حصول سے ہی معاشرے میں امن کے قیام کو ممکن بنا کر امن دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اراکین بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے امن امان کے قیام او رایس او پی کے مطابق حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون پر ان کے کردار کو سہرایا۔اجلاس میں سعید ثقلین زید ی کے توجہ دلانے پر مفتی محمد شفیع کی مغفرت کے لیے دعا کئی گی۔اجلاس میں بختو رام ،منور گل ،بوٹا مسیح ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ عابد کلیارو دیگر نے شرکت کی۔