راجن پو ر۔ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی منسوخی مہم کے حوالے سے پبلک فورم کا انعقاد
راجن پو ر(صبح پا کستان )ٹیکس جسٹس اتحاد پاکستان اور ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "پاکستان کے بیرونی قرضوں کی ...
راجن پو ر(صبح پا کستان )ٹیکس جسٹس اتحاد پاکستان اور ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "پاکستان کے بیرونی قرضوں کی ...
راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نے کراچی میں ہونےو الے واقعے کا نوٹس لے لیا ...
لیّہ ( صبح پاکستان)مقدمہ نمبر 40/18 مورچہ 24.1.2018 بجرم 295سی تھانہ چوک اعظم میں آج ایڈیشنل سیشن جج جناب حسنین ...
لاہور۔ امریکی حکومت اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے درمیان جاری شراکت داری کے تحت اور حکومت پنجاب کے اسپیشلائزڈ ہیلتھ ...
لیہ(صبح پا کستان)محکمہ تعلیم میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں ملازمین درجہ چہارم کے بچوں کا 20فیصد کوٹہ مختص نہ ...
لیہ(صبح پا کستان)لیہ سے تعلق رکھنے والے نامور محقق و شاعر پروفیسر مہندر پرتاب چاند انڈیا میں وفات پا گئے۔مرحوم ...
کراچی: آئی جی سمیت سندھ پولیس کے دیگر اعلی افسران نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے ...
کراچی: مزار قائد کی بے حرمتی کیس میں سندھ پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ...
ملتان۔ صدر جنوبی پنجاب مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا ہے کہ سب سیکرٹریٹ کے نام پر تبدیلی ...
لاہور۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے یکم نومبر سے حکومت کیخلاف تحریک کااعلان کردیا،23 اکتوبرکو مرکزی ذمہ داروں ...
لاہور۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف بزرگ صحافی و’’ اردو ڈائجسٹ‘‘ کے مدیرالطاف حسن قریشی کے انتقال پر...
Read moreDetails
اس موقع پر ضلع راجن پو رکی تمام سول سوسائٹی وکلاء، صحافی، این جی اوز، مذہبی علماء اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان موجود تھے۔پبلک فورم کے سپیکرز سید اسماعیل شاہ بخاری، حمزہ کمال فرید، اظہر خان گوپانگ، ڈاکٹر ظہر احسن، میاں سلیم احمد خواجہ، مشتاق احمد رضوی، شاہد ریاض خان ایڈووکیٹ، حسین جروار، فضہ قریشی او ر جمشید فریدسومرو نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو متعدد بڑے معاشی اور ساختی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کم معاشی نمو کی وجہ سے روزگار کی مواقعو ں کا فقدان، اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ، بڑھتی ہوئی درامد گی، غیر مستحکم برآمد، قرضوں کی ادائیگیوں میں عدم تواز ن، روپے کی قیمت میں کٹوتی، بڑھتی ہوئی قرضوں ک واجبات اور بیرونی قرضوں کے سود میں دن بدن اضافہ پاکستان کے لئے سنگین سے سنگین تر ہو تے جارہے ہیں اور سونے پر سہاگہ کرونا وائرس اور محصولات کی وصولی میں کمی نے کر دیا ہے۔جن کے باعث پاکستان کے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق اور بنیادی خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔مقررین نے کہا کہ ملکی آمدنی اور اخراجات میں بڑے پیمانے پر فرق نے حکومت کو مزید قرض لینے پر مجبو ر کر دیا ہے۔ان تمام معاشی چیلنجو ں نے سیاسی اسکورنگ، بیان بازی، تنقید برائے تنقید اور گھماؤ پھراؤ پر ہی ساری سیاسی توانائیں ضائع کی جارہی ہیں۔
مقررین نے کہا کہ اس ساری صورتحال کے پیش نظر نوجوان آبادی کیلئے مستقبل کیلئے بہتر مواقع کے ساتھ ایک ترقی پسند وژن فراہم کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے،نوجوانوں کی ہنرمندانہ صلاحیتوں کا ضیاع انھیں جرائم، افراتفری اور بے چینی جیسے عناصر میں مبتلا کر رہا ہے، غربت عروج پر ہے عدم مساوات اور لاکھوں بچے سکولوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی قوم غربت سے نکلنے کی بجائے مزید اس میں دھنستی جارہی ہے۔آج پاکستان کی ہر فرد چاہے بلاتفریق عمر 88ہزار روپے کا مقروض ہے۔اس ساری صورتحال کے پیش نظر پبلک فورم کے مقررین نے حکومت پاکستان سے اس معاملہ کو سنجیدگی سے عالمی اداروں کے ساتھ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا،مزید یہ کہ مقررین نے ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، پریس کلب اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے موجود ہ معاشی چیلنجز اور غربت میں اضافہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے تمام بیرونی قرضوں کی صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور پاکستان کے تمام بیرونی قرضے منسوخ کیئے جائیں۔اس موقع پر شرکاء نے دستخطی مہم کا آغاز بھی کیا اور اس مہم کو پاکستان کے کونے کونے تک لے جانے کا اعادہ بھی کیا، پبلک فورم میں کسانوں، خواتین، وکلاء، صحافیوں، انجمن تاجران اور شہروں کی جانب سے بھر پور شرکت کی گئی۔