لاہور۔ امریکی حکومت اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے درمیان جاری شراکت داری کے تحت اور حکومت پنجاب کے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے امریکی خصوصی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ )نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے پنجاب کے 13ہسپتالوں میں 46وینٹی لیٹر فراہم کر دئیے ۔امریکہ کی طرف سے دئیے گئے یہ وینٹی لیٹر ان 200وینٹی لیٹرز کا حصہ ہیں جو امریکہ نے پاکستان کو دینے ہیں ۔ ان وینٹیلیٹرز کی فراہمی این ڈی ایم اے اور کیمونکس کی شراکت کے ذریعے کی گئی۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن