• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

راجن پو ر۔ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی منسوخی مہم کے حوالے سے پبلک فورم کا انعقاد

webmaster by webmaster
اکتوبر 20, 2020
in جنوبی پنجاب
0
راجن پو ر۔ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی منسوخی مہم کے حوالے سے پبلک فورم کا انعقاد

راجن پو ر(صبح پا کستان )ٹیکس جسٹس اتحاد پاکستان اور ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "پاکستان کے بیرونی قرضوں کی منسوخی "کے حوالے سے پبلک فورم کا انعقاد کیا گیا، قرضوں کی منسوخی کی مہم کا مقصد ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور پیرس کلب کی منیجمنٹ کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کرنا اور پاکستان کی مدد کیلئے ایڈووکیٹ کرنا ہے۔

اس موقع پر ضلع راجن پو رکی تمام سول سوسائٹی وکلاء، صحافی، این جی اوز، مذہبی علماء اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان موجود تھے۔پبلک فورم کے سپیکرز سید اسماعیل شاہ بخاری، حمزہ کمال فرید، اظہر خان گوپانگ، ڈاکٹر ظہر احسن، میاں سلیم احمد خواجہ، مشتاق احمد رضوی، شاہد ریاض خان ایڈووکیٹ، حسین جروار، فضہ قریشی او ر جمشید فریدسومرو نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو متعدد بڑے معاشی اور ساختی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کم معاشی نمو کی وجہ سے روزگار کی مواقعو ں کا فقدان، اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ، بڑھتی ہوئی درامد گی، غیر مستحکم برآمد، قرضوں کی ادائیگیوں میں عدم تواز ن، روپے کی قیمت میں کٹوتی، بڑھتی ہوئی قرضوں ک واجبات اور بیرونی قرضوں کے سود میں دن بدن اضافہ پاکستان کے لئے سنگین سے سنگین تر ہو تے جارہے ہیں اور سونے پر سہاگہ کرونا وائرس اور محصولات کی وصولی میں کمی نے کر دیا ہے۔جن کے باعث پاکستان کے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق اور بنیادی خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔مقررین نے کہا کہ ملکی آمدنی اور اخراجات میں بڑے پیمانے پر فرق نے حکومت کو مزید قرض لینے پر مجبو ر کر دیا ہے۔ان تمام معاشی چیلنجو ں نے سیاسی اسکورنگ، بیان بازی، تنقید برائے تنقید اور گھماؤ پھراؤ پر ہی ساری سیاسی توانائیں ضائع کی جارہی ہیں۔

مقررین نے کہا کہ اس ساری صورتحال کے پیش نظر نوجوان آبادی کیلئے مستقبل کیلئے بہتر مواقع کے ساتھ ایک ترقی پسند وژن فراہم کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے،نوجوانوں کی ہنرمندانہ صلاحیتوں کا ضیاع انھیں جرائم، افراتفری اور بے چینی جیسے عناصر میں مبتلا کر رہا ہے، غربت عروج پر ہے عدم مساوات اور لاکھوں بچے سکولوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی قوم غربت سے نکلنے کی بجائے مزید اس میں دھنستی جارہی ہے۔آج پاکستان کی ہر فرد چاہے بلاتفریق عمر 88ہزار روپے کا مقروض ہے۔اس ساری صورتحال کے پیش نظر پبلک فورم کے مقررین نے حکومت پاکستان سے اس معاملہ کو سنجیدگی سے عالمی اداروں کے ساتھ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا،مزید یہ کہ مقررین نے ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، پریس کلب اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے موجود ہ معاشی چیلنجز اور غربت میں اضافہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے تمام بیرونی قرضوں کی صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور پاکستان کے تمام بیرونی قرضے منسوخ کیئے جائیں۔اس موقع پر شرکاء نے دستخطی مہم کا آغاز بھی کیا اور اس مہم کو پاکستان کے کونے کونے تک لے جانے کا اعادہ بھی کیا، پبلک فورم میں کسانوں، خواتین، وکلاء، صحافیوں، انجمن تاجران اور شہروں کی جانب سے بھر پور شرکت کی گئی۔

Post Views: 17
Tags: rajanppur news
Previous Post

آرمی چیف نے کراچی میں ہونے والے واقعے کا نوٹس لے لیا

Next Post

لیہ ۔مر حوم سینئر صحافی سعید احمد باروی کی رسم قل خوانی کل جمن شاہ میں ادا کی جا ءے گی

Next Post
سعید باروی، ایک صحافی نہیں لیه کی صحافت تھے..!  مظہر اقبال کھوکھر

لیہ ۔مر حوم سینئر صحافی سعید احمد باروی کی رسم قل خوانی کل جمن شاہ میں ادا کی جا ءے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر  ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق  نے شہریوں کی شکایات سنیں
قومی/ بین الاقوامی خبریں

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں

by webmaster
جون 14, 2026
0

لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...

Read moreDetails
اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

اس بجٹ میں غریب کے لیے کچھ بھی نہیں: بیرسٹر گوہر

جون 13, 2026
قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون بروز بدھ شام 5 بجے اسلام آباد میں ہوگا

جون 10, 2026
کوئٹہ  ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

کوئٹہ ،تیزاب گردی، سول اسپتال میں خاتون ڈاکٹرپر تیزاب پھینکنے والاملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ، خاتون ڈاکٹر شدید زخمی

جون 7, 2026
ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام  دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

ڈیرہ غازی خان ۔اتحاد بین المسلمین استحکام پاکستان کی ضمانت ہے۔ علماء کرام محراب و منبر سے امن، محبت، رواداری اور اخوت کا پیغام دیں ۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

جون 4, 2026
راجن پو ر(صبح پا کستان )ٹیکس جسٹس اتحاد پاکستان اور ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام "پاکستان کے بیرونی قرضوں کی منسوخی "کے حوالے سے پبلک فورم کا انعقاد کیا گیا، قرضوں کی منسوخی کی مہم کا مقصد ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور پیرس کلب کی منیجمنٹ کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کرنا اور پاکستان کی مدد کیلئے ایڈووکیٹ کرنا ہے۔ اس موقع پر ضلع راجن پو رکی تمام سول سوسائٹی وکلاء، صحافی، این جی اوز، مذہبی علماء اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندگان موجود تھے۔پبلک فورم کے سپیکرز سید اسماعیل شاہ بخاری، حمزہ کمال فرید، اظہر خان گوپانگ، ڈاکٹر ظہر احسن، میاں سلیم احمد خواجہ، مشتاق احمد رضوی، شاہد ریاض خان ایڈووکیٹ، حسین جروار، فضہ قریشی او ر جمشید فریدسومرو نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو متعدد بڑے معاشی اور ساختی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، کم معاشی نمو کی وجہ سے روزگار کی مواقعو ں کا فقدان، اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ، بڑھتی ہوئی درامد گی، غیر مستحکم برآمد، قرضوں کی ادائیگیوں میں عدم تواز ن، روپے کی قیمت میں کٹوتی، بڑھتی ہوئی قرضوں ک واجبات اور بیرونی قرضوں کے سود میں دن بدن اضافہ پاکستان کے لئے سنگین سے سنگین تر ہو تے جارہے ہیں اور سونے پر سہاگہ کرونا وائرس اور محصولات کی وصولی میں کمی نے کر دیا ہے۔جن کے باعث پاکستان کے شہریوں کو بنیادی انسانی حقوق اور بنیادی خدمات کی فراہمی میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔مقررین نے کہا کہ ملکی آمدنی اور اخراجات میں بڑے پیمانے پر فرق نے حکومت کو مزید قرض لینے پر مجبو ر کر دیا ہے۔ان تمام معاشی چیلنجو ں نے سیاسی اسکورنگ، بیان بازی، تنقید برائے تنقید اور گھماؤ پھراؤ پر ہی ساری سیاسی توانائیں ضائع کی جارہی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اس ساری صورتحال کے پیش نظر نوجوان آبادی کیلئے مستقبل کیلئے بہتر مواقع کے ساتھ ایک ترقی پسند وژن فراہم کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے،نوجوانوں کی ہنرمندانہ صلاحیتوں کا ضیاع انھیں جرائم، افراتفری اور بے چینی جیسے عناصر میں مبتلا کر رہا ہے، غربت عروج پر ہے عدم مساوات اور لاکھوں بچے سکولوں سے محروم ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی قوم غربت سے نکلنے کی بجائے مزید اس میں دھنستی جارہی ہے۔آج پاکستان کی ہر فرد چاہے بلاتفریق عمر 88ہزار روپے کا مقروض ہے۔اس ساری صورتحال کے پیش نظر پبلک فورم کے مقررین نے حکومت پاکستان سے اس معاملہ کو سنجیدگی سے عالمی اداروں کے ساتھ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا،مزید یہ کہ مقررین نے ورلڈ بینک، آئی ایم ایف، پریس کلب اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے موجود ہ معاشی چیلنجز اور غربت میں اضافہ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے تمام بیرونی قرضوں کی صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے اور پاکستان کے تمام بیرونی قرضے منسوخ کیئے جائیں۔اس موقع پر شرکاء نے دستخطی مہم کا آغاز بھی کیا اور اس مہم کو پاکستان کے کونے کونے تک لے جانے کا اعادہ بھی کیا، پبلک فورم میں کسانوں، خواتین، وکلاء، صحافیوں، انجمن تاجران اور شہروں کی جانب سے بھر پور شرکت کی گئی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.