ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) ضلع ڈیرہ غازیخان میں ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے گی . عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز ، واک اور دیگر پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر نے کہاکہ ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ چیمبر آف کامرس اور د یگر کاروباری تنظیموں کا تعاون حاصل کیاجائے گا. مرکزی تقریب 10اپریل کو دس بجے دن ضلع کونسل ہال میں منعقد ہو گی جس میں اراکین اسمبلی کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین شریک ہوں گے . سیمینار کے بعد ضلع کونسل ہال سے چوک تک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جائے گا. اجلاس میں ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر فاروق احمد ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر منور عباس ، سیکرٹری آر ٹی اے کاشف جلیل ، ڈی ایس پی سٹی سید اظہر گیلانی ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل اختر، چیمبر آف کامرس سے طارق اسماعیل ، رانا حاجی نذر احمد ، جمیل احمد خان ، قاضی سراج محمد خالد ، رفیق ناز سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے .
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










