دھوری اڈہ(صبح پا کستان )ایم ایم روڈ ہائی وے کی سرکاری اراضی پر جعلی پیرنے درباراور چاردیواری بناڈالی عوام کومشکلات کا سامنا مکینوں کا ڈی سی اولیہ کودرخواست گزاری جعلی پیرکے خلاف کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دھوری اڈہ کے رہائشی مہرعاشق حسین ویرڑنے ڈپٹی کمشنرلیہ کودرخوست گزاری کہ ملتان کے رہائشی غوث انورملانہ جوخودکومخدوم اورگیلانی کہلواتا ہے جعلی پیرہے نے ہائی وے کی سرکاری اراضی پر خودساختہ درباربنارکھاہے جس کی حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہے اور لب روڈ چاردیواری تعمیرکررکھی ہے جس سے عوام کوشدیدمشکلات کا سامناہے روزانہ ایکسیڈنٹ معمول بن گئے ہیں انھوں نے درخواست میں لکھاہے کہ جعلی پیرنے دربارپر بغیرنکاح نوجوان خوبرولڑکیاں رکھی ہوئی ہیں رات گئے تک محفل لگاکرکالے دھندہ میں مصروف رہتاہے شریف اور سادہ لوح خواتین لڑکیوں کی عزتوں کوپامال کیا جاتا ہے لوگوں پرناجائزقسم کے دم رکھ کرتشددکرتاہے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیلاہواہے انھوں نے موقف اختیارکیا ہے کہ گزشتہ روز سرگودھا کیطرح یہاں بھی کسی وقت ناقابل فراموش واقع رونماہوسکتاہے اور تمام ترذمہ داری انتظامیہ پرلاگوہوگی پیربخش،رحیم بخش،نورمحمد،احمدزمان،فلک شیر،عالم شیر،فضل حسین نمبردار،ملک شاہ محمد،عرفان خان،حافظ محمدرمضان،محمدشفیع،محمداشرف،ودیگرنے کہا کہ اگرانتظامیہ نے کاروائی عمل میں نہ لائی توآج بروز جمعرات صبح نو بجے دربار کے سامنے سینکڑوں افراداحتجاجاٗ ایم ایم روڈ بلاک کریں گے