لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راجہ قمرالزمان نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا معائنہ کیاجس کے دوران انہوں نے سیکورٹی امور ، ہسپتال ،کچن اسیران ،نو عمراورخواتین قیدیوں کے وارڈزاوربیرکس کامعائنہ کیاجس میں صحت وصفائی ،روشنی ،کھانے کا معیار چیک کیااور مجموعی طور پر صورت حال کو تسلی بخش قرار دیا۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز کلیار اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کاشف رسول خالدہمرا ہ تھے۔
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کی خصوصی ہدایات پر پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ جیل لیہ کے تمام قیدیوں کو ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کے لیے حفاظی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کیا جارہا ہے ۔یہ بات سپرنٹنڈنٹ جیل محمد فیروز احمد کلیارنے جیل میں حفاظتی ٹیکے لگائے جانے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر انچارج پنجا ب ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر شہریا ر ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کاشف رسول ہمرا ہ تھے۔تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں ایک ماہ پہلے قیدیوں کی ایچ آئی وی ہیپا ٹاہٹس سی بی کی سکریننگ کی گئی اور اب دوسرے فیز میں پہلا انجکشن لگایا گیا ہے اور پھر ایک ماہ بعد دوسرا انجکشن لگایا جائے گا پھر 6ما ہ بعد تیسرے انجکشن کے ساتھ ہی ویکسینشن کا عمل مکمل ہوجائے گااور ویکسی نیشن ہونے کے بعد 5سال تک متعلقہ قیدی کو ہیپاٹائٹس کی بیماری کے چانس ختم ہو جائیں گے۔