ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان )پیرا میڈیکس کے سروس سٹریکچرپر عمل درآمد نہ کرنے پر 29 مارچ کو بھرپوراحتجاج کریں گے یہ بات پاکستان الائیڈہیلتھ پروفیشنلزآرگنائزیشن کے صوبائی چیئرمین ملک منیر احمد نے اپنے تنظیمی دورہ جنوبی پنجاب میں ڈیرہ غازیخان میں پیرامیڈیکس سٹاف کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات پر عرصہ درازسے مکمل عمل درآمد نہیں ہوااس سلسلہ میں ہم نے احتجاجی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے جس کا سلسلہ 18 مارچ سے جاری ہے اس کے بعد 29 مارچ کو بھرپوراحتجاج کیا جائے گاجو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گاپیرا میڈیکس کا سروس سٹریکچر پر ابھی تک مکمل عمل درآمد نہیں ہوافوری عمل درآمد کیا جائے ۔پیرا میڈیکس سٹاف رسک الاؤنس دیا جائے اڈہاک ڈیلی ویجزکنٹریکٹر زورک چارج ملازمین کو ریگولر کیاجائے الائیڈہیلتھ پروفیشنلزسٹاف کونسل بنائی جائے تاکہ اتائیت کا خاتمہ ہو اجلاس صوبائی قائد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور فیصلہ کیا ہے کہ قائد کی ہدایت کے مطابق 29 مار چ بھرپور احتجاج کیا جائے گاقبل ازیں حاجی محمد اسماعیل طیب نے اپنے قائد کا ڈیرہ غازیخان آمد پر شکریہ ادا کیا پیرا میڈیکس الائنس کے صدر عامر کریم نے اپنے عہدیداران کا تعارف کرایااجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد خبیب ،امجدوحید،ضلعی آرگنائرزمحمد عابد قریشی ،مسرت مستوئی محمد افضل ،محمد تسلیم رفیع بلال ،محمد نواز،حبیب درانی ،مقبول احمد انصاری ،عبدالکریم اور دیگر عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔