ملتان(صبح پا کستان)ہیلپرز بزنس کونسل پاکستان فلورٹ سکول سسٹم اور ڈسٹرکٹ کنزیومرزپروٹیکشن ملتان کے اشتراک سے ’’یوم پاکستان‘‘ کے حوالہ سب ہم سب کا پاکستان کے عنوان سے رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمانان خصوصی ڈی ایچ او ملتان ڈاکٹر محمد علی مہدی، سیشن جج (ر) خان فیض ربانی، غضنفر ملک، زہرا خان، آمنہ عاقل رانا، معظم وحید، صائمہ علی، خالد نذیر بچہ، کلب عابد خان، محمد یعقوب شیرا، محمد ذوالقرنین، اعجاز صدیقی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ثاقف راحیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقار اور زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شایان شان اور باوقار طریقے سے مناتی ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کو پرامن خوشحال اور مستحکم بنانے کیلئے ہمیں بحیثیت قوم کردار ادا کرنا ہے ۔ ہم اپنے قائدین بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح علامہ اقبال کے افکار اور جدوجہد کومدنظر رکھتے ہوئے ملک اور قوم کیلئے خدمات سرانجام دیں۔ تقریب کے دوران بچوں نے ٹیبلو ز اور قومی وملی نغمے پیش کئے۔ تقریب میں بچوں میں بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ اور ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










