ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں گھر شماری کے بعد افراد کا اندراج شرو ع کر دیاگیاہے . ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء نے گھرگھر جا کر خاندان کے افراد کا اندراج کر کے مردم شماری کاباقاعدہ افتتاح کیا. اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل آصف ، ڈی پی او چودھری سجاد حسین گجر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالشکور ، اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد اسد ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر حسین چانڈیہ ، ڈویژنل کوآرڈینیٹر سینسس اخلاق احمد سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے . ایڈیشنل کمشنر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دو روز کے دوران ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں 817846 گھروں کا اندراج کیاگیاہے. 30مارچ تک افراد کا اندراج کیاجائے گا . رہ جانے والے گھروں اور افراد کا اندراج دوسرے مرحلے کے تحت اپریل میں شروع کیا جائے گا . جس کیلئے پہلے سے تعینات 5533ملازمین حصہ لیں گے . انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے تعاون سے قومی فریضہ احسن طریقے سے انجام دیا جارہاہے .
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










