چوک اعظم( صبح پا کستان) چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں ،وائس چیئرمین لالہ اسلم گجر ،کونسلرز چوہدری خلیل احمد ،مک ارسلان تھہیم ،حاجی ظفر علوی نے دفتر میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی تعمیرو ترقی کے لیے ہم نے کسی کو بھی اپوزیشن نہیں سمجھا ۔بجٹ میں حکومتی و غیر حکومتی ارکان کو مساوی فنڈز دیے ہیں اور صوبائی و وفاقی حکومت کے فنڈز بھی ان کے وارڈوں میں لگائے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پروپیگنڈہ شہر کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے اور ایسے پمفلٹ کی تقسیم لوگ سمجھتے ہیں اور وہ اس پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سب کو ساتھ ملاکر چلنا ہے اور کسی کو بھی نظت انداز نہیں کر نا کیوں کہ ہم سب کا مشن شہر کی تعمیرو ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہے انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں ایم این اے سد ثقلین شاہ اور ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی کے فنڈز سے 107ایکڑ پر مشتمل پارک کی تعمیر شروع ہوئی جس کے لیے ابتدائی فنڈز کے طور پر 8کروڑ روپے جار ی کردیے گئے ہیں اور کام شروع ہے اسی طرح گرڈ اسٹیشن میں نیا ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ شہر میں جاری سیوریج سسٹم کے منصوبے کے فنڈز میں توسیع کرتے ہوئے مزید 20کروڑ روپے ے فنڈز دیے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ فنڈز وارڈ نمر 2/3/4/5میں خرچ کیے جائیں گے ۔اس منصوبے میں نئی سکیمیں اور ٹف ٹائل بھی شامل ہے ۔اس کے علاوہ پرانا ہسپتال روڈ اور میانوالی روڈ کی شرقی سائیڈ کی مین سیوریج لائن اور ٹف ٹائل کے لیے 2کروڑ روپے کے فنڈز دیے گئے جس کا کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں سیوریج کا کام جاری ہے جس کے لیے عرضی طور پر مسائل پیدا ہوئے ہیں جن پر اسی ہفتہ میں قابول پالیا جائے گا ۔انہوں نے بتایا کہ نئی سکنگ اور جیٹنگ مشین خریدنے کے لیے منظوری مل چکی ہے جو عنقریب خرید لی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ شہر میں ایک ہفتہ کے دوران روڈ لائیٹیں نصب کی جائیں گی ۔اس کے علاوہ نادرا دفتر مٹن مارکیٹ میں منتقل کیا جا رہا ہے انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ یاد گار چوک کی مرمت اور تزئین کاکام اسی ماہ شروع کیا جائے گا اور اس پر کسی قسم کا کوئی پوسٹر یا پینا فلییکس نصب نہیں کیا جائے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ تمام منصوبوں میں کسی قسم کی کوئی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے لیے ہر وارڈ میں کونسلرکی سربراہی میں3رکنی ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تعمیرات کا جائزہ لیں گی ۔