لیہ (صبح پا کستان)ایلیٹ پولیس فورس سماج دشمن عناصر کے خلاف بر سر پیکار ، چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضلعی پولیس کی بھر پور معاونت ،فورس کی ویلفیئر کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ایس ایس پی مخفر عدیل ، ایس پی مانیٹرنگ کا ایلیٹ پولیس لیہ کے جوانوں سے خطاب ،گاڑیوں اورسرکاری سازوسامان کی انسپکشن ،لیہ کی انسپکشن کو ماڈل انسپکشن قراردے دیا۔انچارج ایلیٹ کوتعریفی سرٹیفکیٹ شہدائے لیہ پولیس کی یادگارپرپھول چڑھائے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مانیٹرنگ ایلیٹ پولیس فورس مخفر عدیل نے لیہ کا دورہ کیا جس کے دوران انہیں ایلیٹ پولیس کمانڈوز کے چاک و چوبند دستہ نے سلامی پیش کی بعدازاں ایلیٹ ملازمین کی رہائشی بارکوں ،سازوسامان اور گاڑیوں کی انسپکشن کی۔ اس موقع پر پولیس دربار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ایس ایس پی مانیٹرنگ نے اس موقع پر ایلیٹ پولیس کے جوانوں کو درپیش محکمانہ مسائل کے بار ے میں دریافت کیا اور جوانوں کی طرف سے بتائے گئے مختلف نوعیت کے محکمانہ مسائل کے حل کے لئے اپنے سٹاف کو موقع پر احکامات جاری کئے۔ ایس ایس پی نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ پولیس فورس سماج دشمن عناصر کیخلاف برسر پیکار ہے اور محکمہ پولیس کی بڑھتی ذمہ داریوں اور تمام تر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہر اہم موقع پر ضلعی پولیس کی بھرپور معاونت میں ایلیٹ پولیس ہمیشہ پیش پیش رہی ہے ۔انہوں نے ڈی پی او لیہ کی طرف سے پولیس کے لئے کئے گئے ویلفیئر کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ پولیس کی ویلفیئر کے لئے اعلی پولیس فسران کی طرف سے بھی بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اورفورس کے مورال میں اضافے کیلئے جوانوں کودرپیش محکمانہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجارہاہے ۔قبل ازیں انچارج ایلیٹ پولیس آفتاب جاوید نے ایلیٹ پولیس لیہ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں انہوں نے یاد گارشہدائے پولیس پر پھولوں کی چاد چڑھائی اور دعا کی گئی۔