لیہ(صبح پا کستان)امن کے چمن کی آبیاری میں شہدائے پولیس کا خون شامل ،شہدائے پولیس کو عقیدت اور محبتوں کے پھول پیش کرتے ہیں،شہدائے پولیس اپنے ساتھیوں کے لئے مشعل راہ ہیں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے دفتر پولیس میس ہال شہید سب انسپکٹر مشتاق احمد شاہ میں افتتاح کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔تفصیل کے مطا بق مشتاق احمد شہید،دفتر پولیس میس ہال شہید سب انسپکٹر مشتاق احمد شاہ کے نام سے منسوب،شہید کی بیٹی نے افتتاح کیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء کی طرف سے شہدائے پولیس کے نام سے یادگاریں بنانے کا سلسلہ جاری ہے ڈی پی او آفس میس ہال کو علاقہ تھانہ سٹی میں 1996 میں منشیات فروش گینگ کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سب انسپکٹر مشتاق احمد شاہ کے نام سیمنسوب کر دیا گیاشہید سب انسپکٹرکی بیٹی نے ربن کاٹا مشتاق احمد شہید میس ہال کا افتتاح کیا اس موقع پر شہید سب انسپکٹر کا بیٹا بھی موجود تھاجبکہ لیہ پولیس کے دیگر شہید اہلکاروں کے فیملی ممبران سمیت ڈی ایس پی لیگل محمداصغر اولکھ ،ڈی ایس پی ٹریفک اقبال ظفر ،یس ایچ او چوک اعظمانسپکٹر عبدالمجید ،ایس ایچ او چوبارہ انسپکٹر ریحان ذکی ودفتری عملہ موجود تھاشہید سب انسپکٹر کے بیٹے اشفاق شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سربراہ پولیس کا یہ اقدام ہمارے لئے باعث مسرت ہے اور اپنے والد کی شہادت پر فخر ہے ڈی پی او لیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے پولیس کو عقیدت اور محبتوں کے پھول پیش کرتے ہیں امن کے چمن کی آبیاری میں شہدائے پولیس اپنے ساتھیوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔