لیہ (صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے گو رنمنٹ کا مر س کا لج اور گو رنمنٹ گرلز ڈگری کا لج چوبا رہ کا اچانک دورہ کیا انہو ں نے کالج کی عمارت میں استعما ل ہو نے والے میڑیل ، کلاس رومز ،فرنیچرز ،لیبارٹری ، لا ئبریری ،رہائش گا ہیں اور پلے گراؤنڈ ز کا تفصیلی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوبا رہ صفات اللہ خان ، ایکسئین بلڈنگز محمد ارشد ، پر نسپل کا مر س کا لج محمد صدیق ، پر نسپل گو رنمنٹ گر لز ڈگری کا لج مسز نازیہ کنو ل ان کے ہمر اہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ کا لج میں تدریسی سٹا ف کی کمی کو ترجیحی بنیا دوں پر پورا کیا جا ئے تا کہ علا قہ کے طلبہ کو معیاری تعلیمی سہو لیا ت گھر کی دہلیز پر میسر ہوں ۔انہو ں نے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر کر کے داخلہ کی شر ح کو مزید بڑھا یا جا ئے ۔ انہو ں نے کہا کہ کا لجز میں بنا ئے گئے پلے گر اؤنڈز کو فوری طور پر بحا ل کیا جا ئے اور شجر کا ری کے ذریعے کا لجز کے ما حو ل کو تعلیم دوست بنا یا جا ئے ۔ دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتا ل چوبا رہ کا بھی دورہ کیا ۔انہو ں نے ہسپتا ل کے مختلف شعبہ جا ت کا معائنہ کیا اور ہسپتا ل ریکارڈ کی پڑتا ل کی ۔ڈی سی نے زیر علا ج مریضوں کی عیا دت کر تے ہوئے ان سے مسائل با رے استفسار کیا ۔ ڈی سی نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ علا ج معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں کو ہر ممکن طبی سہو لیا ت فراہم کی جا ئیں اور ہسپتا ل کی صفائی ستھرائی پر مزید تو جہ دی جا ئے انہو ں نے کہا کہ ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے با ئیو میٹرک سسٹم کو فعال رکھا جا ئے اور اس سلسلہ میں کسی سے رعائت نے برتی جا ئے ۔