لیہ(صبح پا کستان)پیرا ویٹرنری سٹاف ایسوسی ایشن ضلع لیہ کے ممبران و عہدیداران حکومت پنجاب سے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج ڈسٹرکٹ سول ویٹرنری ہسپتال لیہ میں احتجاجی کیمپ لگایااحتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر راؤ عبدالقدیر،ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض حسین سیال،نائب صدر اول تحسین فیصل،فیاض حسین،ملک اظہر جکھڑ حاجی فلک شیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستقل ملازمین نے اپنی زندگی کے 30سال محکمہ اور عوام کی خدمت میں گذار دیئے جس سکیل میں بھرتی ہوئے اب ریٹائرمنٹ بھی اسی سکیل پر ہو رہی ہے محکمہ لائیو سٹاک نے ابھی تک ہمارا سروس سٹریکچر منظور نہیں کیا سکیل 9میں وی اے کی پوسٹ پر بھرتی ہونے والا سکیل 9پر ہی ریٹائر ہو رہا ہے جانوروں میں آئے روز نت نئی بیماریاں ہو رہی ہیں جن کے علاج معالجہ میں وٹرنری عملہ اپنی جان کو رسک میں ڈال کر کررہا ہے حکومت پنجاب نے آج تک ہم ملازمین کے رسک الاؤنس کو نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا تین سال سے زائد عرصہ ملازمت کرنے والے ملازمین کو مستقل نہیں کیا جا رہا ،فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے ملازمین کو دیئے جانے والے موٹر سائیکل کی محکمہ رقم وصول کررہا ہے جبکہ اہلکار وہ موٹر سائیکل فیلڈ ڈیوٹی کیلئے استعمال کررہے ہیں فیلڈ ڈیوٹی کیلئے کسی قسم کا کوئی ٹی اے نہیں دیا جارہا ،مقررین نے کہا کہ صوبائی صدر ریاض احمد چیمہ،صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یامین ،سرپرست اعلی رانا محمد حسین نے حکومت پنجاب کو چارٹر آف ڈیمانڈ دیتے ہوئے 15مارج تک ٹائم دیا ہے اگر حکومت پنجاب نے صوبائی قیادت کی طرف سے دیئے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور نہ کیا تو 15مارچ کے بعد سے پورے پنجاب کے ویٹرنری ہسپتالوں کی تالہ بندی کرکے صوبائی اسمبلی ہال کے سامنے پورے پنجاب کے ویٹرنری سٹاف دھرنا دیں گے ،احتجا جی کیمپ میں ضلع بھر کے 2سوسے زائد پیراویٹرنری ملازمین نے شرکت کی ۔