چوک اعظم(صبح پا کستان) شہر میں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب ۔تاجر ،سکولز ،کلاتھ ،کریانہ ،آٹو ورکشاپس،کیمسٹ ،اور نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کا تھانہ میں اجلاس ،6رکنی کمیٹی تشکیل،11مارچ کو جناح حال میں حتمی اجلاس طلب ۔تفصیل کے مطابق شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے گزشتہ روز ایس ایچ او چوک اعظم ملک عبدالمجید نے تھانہ میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا جس میں شہرکی کاروباری تنظیموں ،پرائیویٹ سکولز یونین ،کیمسٹ یونین ،آٹو سٹور یونین ،پٹرولیم یونین ،سمیت نومنتخب بلدیاتی نمائندگان نے شرکت کی ۔اجلاس میں ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر قبل حفاظتی انتطامات کے طور پر شہر کی چاروں سڑکوں پر مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔کیمروں کی خرید کے لیے طے پایا گیا کہ مخیر حضرات اور یونینز سے فنڈز اکٹھے کیے جائیں ۔جس کے لیے 6رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں ،محمد عمر شاکر ،پروفیسر لالہ احمد گجر ،جنرل کونسلر چوہدری خالد محمود آرائیں ،عبدالستار پپو اعوان،اور حاجی عبدالرحمان کھیتران شامل ہوں گے ۔کمیٹی کے تحت 11مارچ کو جناح حال میونسپل کمیٹی میں شام چار بجے اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔