دھوری اڈہ (صبح پا کستان)انجمن تاجران دھوری اڈہ کے انتخابات میں دھونس دھاندلی سیاست نہیں چلنے دیں گے، بغیر ووٹر فہرستیں نہ الیکشن ہو سکتے ہیں نہ ہونے دیں گے ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران دھوری اڈہ ملک اشفا ق اعوان نے دھوری اڈہ پر پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھوری اڈہ کے دوکانداروں نے ہمیشہ تاجروں کی خدمت کرنے والے نمائندوں کا ساتھ دیا۔چند شرپسند عناصر تاجروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی خاطر خود ساختہ باڈی کے عہدیداربنے ہوئے ہیں جو کسی صورت قابل قبو ل نہیں ہیں۔صدر انجمن تاجران ملک اشفاق نے کہاکہ دھوری اڈہ پر تاجروں کے انتخابات کے لئے الیکشن کمیٹی قائم کر دی ہے جو جلد فری اینڈ فیئر ووٹر فہرستیں مرتب کر کے الیکشن کرائے گی۔صدر انجمن تاجران نے کہا کہ خود ساختہ عہدیداران کو تاجر مسترد کر تے ہیں۔اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails








