تاجر برادری کا اجلاس ، انجمن تاجران کی نئی اور فعال باڈی بنانے کافیصلہ
کوٹ سلطان(صبح پا کستان ) تاجروں کا مشاورتی اجلاس،غیر فعال انجمن تاجران کو فعال بنانے اور فوری انتخابات کراکے فعال باڈی کی تشکیل کا فیصلہ۔تاجربرادری کا مشرکہ اجلاس چیئرمین یو سی کوٹ سلطان دریزدانی خان تنگوانی کے دیڑے پر منعقد ہو ا جس میں انجمن تاجران کی نئی اور فعال باڈی بنانے کافیصلہ کیاگیا چیئرمین یوسی کوٹ سلطان دریزدانی خان نے کہا کہ انجمن تاجران کو معاشی اعتبار سے ریڑ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جلد تاجر برادری کے انتخابات کرا کے فعال باڈی تشکیل کی جائے گی جو تاجربرادری کے حقوق کی علمبردار ہو گی اجلاس سے قاسم خان تنگوانی،محمد اکرم خان ،منیر احمد ،محمد اصغر اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails








