لیہ(صبح پا کستان)ضلعی پولیس نے بھکر سے گمشدہ ہونے والی بچی والدین سے ملوا دی ،جرائم پر کنٹرول اولین ترجیح ، عوام کی خدمت کو نصب العین بنایا ہوا ہے ،بچی کو سرکاری گاڑی پر گھر پہنچایا گیا، ترجمان لیہ پولیس عرفان فیض تفصیلات کے مطابق ترجمان لیہ پولیس عرفان فیض نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتلایا کہ ضلعی پولیس نے شہریوں کے جان و مال عزت و آبرو کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گشت و پڑتال کا مربوط نظام تشکیل دیا ہوا ہے، ترجمان نے بتلایا کہ دوران گشت تھانہ سٹی پولیس کو ایک بچی ملی جو اپنے گھر کا مکمل ایڈیس نہ بتا پا رہی تھی تاہم بچی نے اپنا نام مبشرہ اور بھکر کی رہائشی بتلایا جس پر ضلع بھکر کے مختلف تھانہ جات پر رابطہ کر کے بچی کی گمشدگی ک متعلق دریافت کیا گیا بالآخر پولیس اپنی جدوجہد میں کامیاب ہوئی اور گمشدہ بچی تھانہ بہل کی حدود میں رہائش پذیر ہونا معلوم ہوئی جس پر نا صرف اس کے والدین سے رابطہ کیا گیا بلکہ سرکاری گاڑی پر بچی کو اس کے گھر پہنچایا گیابچی کے والد محمد رمضان نے پولیس کی کاوشوں کو سراہا اور بچی کو گھر تک پہنچانے پر ضلعی پولیس کا شکریہ ادا کیاترجمان لیہ پولیس نے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنا ضلعی پولیس کی اولین ترجیح مگر عوام کی خدمت کو نصب العین بنایا ہے