راجن پور ( صبح پا کستان ) بزرگان دین کی محنت کی وجہ سے آج برصغیر پاک و ہند میں اسلام پھیلا ہوا ہے ۔صوفیا کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے ۔آج بھی دین کی خدمت میں بزرگان کا حصہ شامل ہے ۔انہوں نے ہمیشہ صبر ،تحمل اور برداشت کا سبق دیا ۔ان خیالات کا اظہار سخی محمد آصف سلطان تنیہ نے حضرت سخی طیب سلطان تنیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر محفل میلاد ،نعت خوانی کی گئی ۔تقریب سے دور دراز سے آئے ہوئے علماء کرام اور ثناء خوانوں نے خطاب کیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اس تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، چیئرمین میونسپل کمیٹی راجن پور کنور کمال اختر ،کونسلرزاور سماجی ،سیاسی شخصیات ا ور معززین شہر نے شرکت کی ۔بعد ازاں سخی محمد آصف سلطان تنیہ نے اپنے مریدین کے ہمراہ ہرنڈ میں حضرت سخی طیب سلطان تنیہ کے مزار پر چادر چڑھائی اور غسل دیا ۔آخر میں ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے دعا کی گئی۔