لیہ( صبح پا کستان )عوام کی حفاطت فرض عین ، خدمات سرانجام دے کر عوام کو بھرپور احساس تحفظ فراہم کیا جائے، حساس علاقوں میں سرچ آپریشن اور کومبنگ آپریشن کیے جایءں،مزارات، عبادت گاہوں کی SOPکے مطابق سیکیورٹی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاے،کرایہ داران ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج کیا جائے ۔ ،ملک دشمن عناسر کے ناپاک ارادوں کو ناکام کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیئے جائیں۔ڈی پی او لیہ کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء کی اعلی سطحی اجلاس میں پولیس افسران کو ہدایات۔تفصیلات کے مطابق دفتر پولیس کے کانفرنس روم میں منعقدہ اجلاس میں ضلع ھذا کے ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،انچارج سیکیوٹی، دفتری عملہ سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے سربراہان شریک ہوئے دوران اجلاس ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع ہذا میں کیے گیے سیکیورٹی اقدامات کو زیر بحث لایا گیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ڈی پی او پولیس افسران کو ہدایت کرتے ہوے کہا کہ عوام کی حفاظت فرض عین ہے تمام افسران و اہلکاران اپنی خدمات سر انجام دے کر عوام کو بھر پور احساس تحفظ فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ دہشت گردی کے ہونے والے واقعات کے پیش نظر ضلع ہذا میں بھر پور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔تمام تعلیمی اداروں،عبادت گاہوں،مزارات،پر SOPکے مظابق سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ہوٹل سرائے کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ڈی پی او نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت بھر پور کاروائی کی جائے کرایا داران ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج کیا جائے،حساس اور مشکوک علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشن کیا جائے۔ جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر CCTVکیمرہ سے مانیٹرنگ کے علاوہ وقتاً ٖفوقتاً چیکنگ کی جائے۔ڈی پی او نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیئے جایءں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے اردگرد حالات پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق مقامی پولیس کو فوری اطلاع دیں۔