لیہ(صبح پا کستان)چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خالدہ پروین کے احکامات پر آج ضلع کے مختلف سکولوں میں طلبا و طالبات میں سائنس کا رجحان پیدا کرنے کے لئے سائنس میلہ کا انعقاد کیا گیا ۔ لیہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شوگر ملز کالونی، گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول لیہ، گورنمنٹ بوائز ماڈ ل سکول لیہ، گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول لیہ میں سائنس میلہ کا انعقاد ہو ا جس میں طلبا وطالبات نے گہری دلچسپی لیتے ہوئے اساتذہ کی رہنمائی میں سائنسی تجربات اور مشاہدات کئے ۔سائنس میلہ میں طلبا وطالبات نے کیمسٹری، بائیولوجی، فزکس ، میتھ کے فارمولے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مستقبل کے حوالے سے گہری دلچسپی لی۔ سائنس میلہ کی نگرانی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر، ڈی او ز ، ریجنل کوارڈینٹر الف اعلان سید نیاز حسین شاہ گیلانی نے کی اور سائنس میلہ کے انعقاد کو شاندار قرار دیا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہا ئی سکول شوگر مل کالونی غزالہ پروین، ہیڈ ماسٹر شرافت علی بسرا نے کہا کہ سائنس میلہ کے انعقاد سے بچوں میں جدت کی نئی راہیں کھیلیں گی اور مستقبل میں بہتر کریئر کے انتخاب کے لئے توانائیاں صرف کریں گے۔ طلباو طالبات نے سائنس میلہ کے انعقاد کو بہترین قرار دیتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے میلے انعقاد کروانے کا مطالبہ کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خالدہ پروین نے میڈیا کو بتایا کہ سائنس میلہ کے انعقاد سے طلبا میں سائنس بارے دلچسپی پیدا ہو اور مستقبل میں مضامین کے انتخاب میں بھی معاون ثابت ہو گی۔انہوں نے ہر سال سائنس میلہ کے انعقاد کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں تحصیل کروڑ میں گورنمنٹ بوائز، گرلز ہائی سکولوں ، تحصیل چوبار ہ میں بھی بوائز ، گرلز ہائی سکولوں میں سائنس میلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے گہر ی دلچسپی لی۔