لیہ(صبح پا کستان)سول وٹرنری ڈسپنسری لوہانچ نشیب میں لائیو سٹاک مددگار کی 15روزہ تربیتی ورکشاپ کااختتام 14مردو خواتین کو جانورں کی دیکھ بھال و علاج معالجہ میں معاونت اور لائیو سٹاک کے عملہ کو جانوروں میں بیماری پھیلنے بارے فوری آگاہی کی تربیت دی گئی،ٹرینر ڈاکٹر کاشف محبوب نے بتایا کہ ٹریننگ سیشن میں علاقہ کے 8مواضعات کے 14مردو خواتین رضاکاروں نے تربیت حاصل کی لائیو سٹاک مددگار پروگرام کے تحت ہر موضع سے ایک مرد اور ایک خاتون رضا کار کو تربیت میں شامل کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ تربیتی ورکشاپ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق انور اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر تنویر احمد نے بھی لائیو سٹاک مددگاروں کو لیکچر دیا جس میں مددگاروں کی تربیت کی گئی کہ کس طرح وہ اپنے علاقہ کے مختلف مویشی پال حضرات کو ان کے جانوروں کی حفاظت اور بہتر پرورش کے مفید مشورے دیں گے اور ان کی ابتدائی طبی امداد بھی فراہم کریں گے اور علاقہ میں پھیلنے والی وبائی امرض اور دیگر معاملات بارے فوری وٹرنری آفیسر کو آگاہ کریں گے