نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے دفتر پر حملہ کی مذمت
کوٹ سلطان (صبح پاکستان) نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے دفتر پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں، سچ کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا ، سچ کی پاداش میں صحافیوں نے ہر دور میں ظلم سہے ہیں حکومت صحافی کے تحفظ کو یقینی بنائے ، ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری میڈیا کلب کوٹ سلطان ملک فہیم منجوٹھہ نے میڈیا کلب کوٹ سلطان کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے اسلام آباد آفس پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نے عوام کو سچ دکھانے میں اہم کردار ادا کیاہے انہوں نے صحافیوں کے کردار کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں نے ہر دور میں ظلم سہے ہیں انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے خود تکلیف برداشت کر کے عوام کو سچ سے اگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اس موقع پر انہوں نے حکومت سے صحافیوں کے تحفط کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے نائب صدر میڈیا کلب کوٹ سلطان جام محمد اشرف نے کہا کہ اے آر وائی پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے سچ کو سفر نہیں روک سکتے اجلاس میں سید عابد فاروقی ،محمد اکرم خان ،مہر زاہد ،جام محمد،ملک محسن ،سجاد احمد ،قیصر ملک،محمد رمضان ،راشد اقبال،وقار خان،محمد اقبال اور دیگر نے بھی شر کت کی۔