لیہ( صبح پا کستان) دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کیلئے پوری امت مسلمہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے،جمعیت علماء اسلام پاکستان میں غلبہ اسلام اور اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور07,08,09اپریل کو پشاور میں منعقد ہونے والے عالمی اجتماع ان مقاصد میں انشا ء اللہ سنگ میل ثابت ہوگا سانحہ لاہور پشاور کے بعد سیہون شریف میں ہونے والے واقعہ نے پوری قوم کے دل ہلا کر رکھ دیئے ہیں ۔ ان حالات میں تمام محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتوں کا اتحاد ضروری ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری منور حسین ،مولانا محمد اصغر تمیمی ،مولانا محمد اجمل قاسمی نے رابطہ مہم کے دوران کیا۔ ان رہنماؤں نے کوٹ سلطان ،جمن شاہ ،پہاڑ پور،کھوکھرآباد میں علماء کرام ،حفاظ اور جے یو آئی کے کارکنان سے رابطہ مہم کے دوران کیا ہے کہ پوری ملت اسلامیہ متحد ہو کر بھی دہشت گردی کے واقعات اور دو ر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکتی ہے اتحاد کے بغیر کفری طاقتیں مسلمانوں کی صفوں میں نفاق ڈالنے میں کامیاب رہیں گی ۔