ڈیرہ غازیخان ( صبح پاکستان)تھانہ گدائی کے علاقے شارجہ ٹاؤن میں 27سالہ نا معلوم نوجوان کی نعش برآمد ، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی کو اطلاع ملی کہ غلہ منڈی کے قریب واقع شارجہ ٹاؤن کے ویران مکان میں ایک نا معلوم 27سالہ نوجوان کی نعش پڑی ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کردی ، پولیس کے مطابق بظاہر نشے کا عادی لگتا ہے جو نشہ نہ ملنے کی وجہ سے انتقال کرگیا اگر اس کے ورثا نہ ملے تو اسے امانتاً جنرل بس اسٹینڈ والے قبرستان میں دفن کر دیا جائیگا ۔