کوٹ مٹھن ( صبح پا کستان ) ملکی ترقی میں سماجی اداروں نے بھر پور کر دار ادا کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ضلع راجن پورکی سماجی تنظیم ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضلع بھر کی سماجی تنظیموں کے عہدیداروں کی واش سیکٹر میں استعداد کاری کیلئے آکسفیم اور سیڈا کے تعاون سے دو روزہ تربیت کا اہتمام کیا گیا، جس میں راجنپور میں واٹر ،سینٹیشن اور ہائی جین پر کام کرنے والی سماجی تنظیموں کے عہدیداروں و اہلکاران کو ٹریننگ دی گئی،اس موقع پر سماجی تنظیموں کے مابین کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ واشتھیمیٹک گروپ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا بعدازاں واش گروپ کے ممبران نے انجمن بہبود نوجوانان کی نمائندہ مس حسینہ کوثر کوواش تھیمیٹک گروپ کا چیئرپرسن،زندگی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے منظور گل کو جنرل سیکرٹری اور دامان فاؤنڈیشن کے راؤ ارسلان کو فنانس سیکرٹری مقرر کیا، تربیت کے اختتام پر سوشل ویلفیئر آفیسر مس تہمینہ دلشاد نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں سماجی اداروں نے بھر پور کردار ادا کیا ہے ،سینئر صحافی وصدر پریس کلب کوٹ مٹھن شمشاد احمد خان کورائی نے کہا کہ صحت و صفائی ضلع راجن پور کا اہم ترین مسئلہ ہے سماجی آگاہی اور صحت وصفائی سیکٹر میں سماجی اداروں کے منصوبہ جات کے ذریعے بہتری آئیہے ،تقریب کے اختتام پر محترمہ تہمینہ دلشاد ،شمشاد احمد کورائی اور جمشید فرید منیجر پروگرام ہیلپ فاؤنڈیشن نے شرکاء میں تربیتی سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے ،اس موقع پرکنیز فاطمہ ، زاہد حسین ملک ٹریننگ ریسوس پرسن،انجینئر محمد اسلم ، ثمرہ کلثوم ،علی رضا ،امتیاز فرید خواجہ اور محمد عمران اعوان بھی موجود تھے ۔