لیہ (صبح پا کستان ) فرائض منصبی کی ادائیگی کے لیے کسی بھی ٹاسک کو چیلنج سمجھتے ہوئے سرانجام دئے کرہی اداروں پر اعتماد کو مزید موثر بنایا جاسکتا ہے اس ضمن میں ظفر اللہ سندھو کی خدمات ہمیشہ موثر رہی ہیں جو افسران کے لیے مثالی نمونے کا درجہ رکھتی ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے انجینئر ظفرا للہ سندھو کی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ملتان تعنیاتی پر الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ظفر اللہ سندھو کی لیہ میں خدمات کے دوران انسداد ملاوٹ مہم، زرعی شعبہ کی ترقی ،تھل جیب ریلی کے انعقاد و عوامی مسائل کے حل کے لیے دیے گئے ٹاسک کو بروقت پورا کرنا ہمیشہ یاد رکھا جائیگا جو دیگر افسران کے لیے بھی مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ انہوں نے ہر کام چیلنج سمجھتے ہوئے سرانجام دیا۔ظفر اللہ سندھو نے خطاب کرتے ہوئے ضلع لیہ میں اپنی مدت تعیناتی کے دوران خدمات کو ایک قومی فریضہ قرار دیااور اپنے اعزاز میں منعقدہ شاندار الفاظ سے خراج تحسین پیش کرنے کو افسران کے لیے اسی جذبے ،لگن سے خدمات سرانجام دینے کا اشارہ قرار دیا۔انہوں نے کہا قومی جذبہ کے ذریعے ہی خدمات سرانجام دئے کر اداروں کو مورال بلند کیا جاسکتاہے جس کے لیے افسران اپنی خدمات دل جمعی سے سرانجام دیں ۔الوداعی تقریب میں میزبان ڈپٹی ڈائریکٹر مینجمنٹ رشید احمد چنگوانی نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ،واٹر مینجمنٹ آفیسر مہر ریاض کلاسرہ،پرنسپل غلام عباس بخاری ،ڈپٹی ڈائریکٹرتجزیہ اراضی محمد اشرف بھٹی،ڈی او سپورٹس سیف الرحمان،ڈی ایل او ڈاکٹر محمدطارق، ،ڈی ڈی زراعت خالد محمود کے علاوہ محکمہ زراعت ،لائیوسٹاک ،فشریزکے افسران نے شرکت کی۔