لیہ (صبح پا کستان) تعمیر ادب پروگرام کے سرپرست سائیں بابا قادر یوسفی کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی ادا کردی گئی ، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت ، دعائے مغفرت ، تفصیلات کے مطاق شاعر ، ادیب ، کالم نگار اور سابق رینج فاریسٹ آفیسر مہر قادر بخش یوسفی وھنیوال جو کہ انتقال فرما گئے تھے کے ایصال و ثواب کیلئے قرآن خوانی گذشتہ روز ہاؤسنگ کالونی نمبر II ان کی رہائشگاہ پر ادا کی گئی ، قل خوانی میں سابق ضلع ناظم ملک غلام حیدر تھند ، سابق تحصیل ناظم ملک منظور حسین جوتہ ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ، سردار فرید خان میرانی ، حاجی محمد احسن ، رہنما تحریک انصاف ملک ریاض حسین سامٹیہ ، صدر انجمن صحافیان محسن عدیل چوہدری ، ملک غلام سرور جاڑا کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے ایصال و ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










