چوک اعظم(صبح پا کستان) غیر سرکاری تنظیم ’’پلیڈیم ‘‘کے پراجیکٹ ’’ایوا بی ایچ این‘‘ کے تحت ضلع بھر کے بنیادی ہیلتھ مراکز میں ’’شکایات بکس ‘‘رکھنے کا آغاز ،ان شکایات بکس کو چیف ایگزیکٹو صحت خود کھولیں گے ۔ان خیالات کا اظہار پرجیکٹ آفیسر جاوید یوسف نے گزشتہ روز بنیادی ہیلتھ سنٹر چک نمبر 339ٹی ڈی اے میں ’’شکایت بکس ‘‘رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس کا بنیادی مقصد عوام کی شکایات کو متعلقہ حکام تک پہنچانا اور اس پر فوری عملدر آمد کروانا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس عمل سے عام آدمی کی نشاندہی سے حکومت پنجاب کے صحت کے ویژن میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے ۔تاکہ عام آدمی کے لیے حکومت پنجاب کی کوششیں ثمر بار ہو سکیں ۔اس موقع پر ایوا بی ایچ این کے یوسی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر افضل ندیم سیال ،جی آر ایم پروموٹر محمد محسن خان ،اور دیگر بھی موجود تھے ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










