لیہ (صبح پا کستان )واپڈا کے اہل کار نصیر احمد نے بتایا کہ دو ہفتہ قبل اس کے محلے میں ہو نے والی ایک رات میں ایک ہی جیسی ہو نے والی وارداتوں میں چور تین موٹر سائیکلیں لے اڑے ۔ نصیر احمد نے بتایا کہ وہ واپڈا کا ملازم ہے اور سجاد کا لونی بالمقابل کینال کا لونی عید گاہ روڈ کا رہائشی ہے ۔ گذ شتہ دو ہفتہ قبل 21 جنوری کی رات کو ہونے والی وارداتوں میں سجاد کا لونی کے تین رہائیشیوں کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں جن کی اطلاع پو لیس کو دی گئی اور رپٹ تھانہ سٹی کے فرنٹ ڈیسک پر بھی اندارج کرائی گئی لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔ اس نے کہا کہ موٹر سائیکل چور ما فیا بڑے دھڑلے سے پر امن شہریوں کو نشا نہ بنا رہا ہیجس کے سبب عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔نصیر احمد نے ڈی پی او سے مطا لبہ کیا کہ ہو نے والی موٹر سائیکلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










