• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازیخان۔ راکھی گاج تا بواٹا روڈ کی تکمیل سے علاقائی تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔.ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم

webmaster by webmaster
فروری 2, 2017
in جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازیخان۔ راکھی گاج تا بواٹا روڈ کی تکمیل سے علاقائی تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔.ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم

ڈیرہ غازیخان۔ راکھی گاج تا بواٹا روڈ کی تکمیل سے علاقائی تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔.ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے متعلقہ محکموں اور فورسز کے سربراہان کے ہمراہ قبائلی علاقہ راکھی گاج کا معائنہ کیا . جاپان کے انجینئرز سمیت علاقہ میں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا . اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راکھی گاج تا بواٹا روڈ کی تکمیل سے علاقہ میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا. منصوبہ دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر مکمل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں. . اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایاگیاکہ پی سی ون کے مطابق 33کلو میٹر روڈ کی تعمیر پر 23ارب 47کروڑ 70لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے اور جون 2019میں منصوبہ مکمل کیا جائے گا . روڈ کی کشادگی اور جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کے پہلے طویل و کشادہ سٹیل برجز کی تعمیر کیلئے 2149کنال 19مرلے زمین کی خریداری کیلئے 3کروڑ 33لاکھ 69ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیاہے

ڈیرہ غازیخان ۔منتخب نمائند ے شہر کی تزئین وآرائش کے لئے منصوبے بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان). ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کے تعاون سے ڈیرہ غازیخان شہر کی تزئین وآرائش کی جائے گی . داخلی مقامات کو جاذب نظر بنایاجائے گا. موجود وسائل اور افرادی قوت کابہتر استعمال کر کے عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے . اس سلسلے میں انجمن تاجران کا بھی تعاون حاصل کیاجائے گا. انہوں نے یہ بات میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ ، ڈپٹی میئرشیخ اسرار احمداوردیگر منتخب نمائندوں کے ہمراہ مانکہ کینال ، سبزی منڈی، جنرل بس سٹینڈ اور دیگر مختلف پراجیکٹس کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی . ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہاکہ مانکہ کینال میں سیوریج کی نکاسی بند کر کے دونوں کناروں پر شجرکاری اور گرین بیلٹس بنانے ، نہری پانی کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا جائے گا اس سلسلے میں متعلقہ محکمو ں سے قابل عمل سفارشات طلب کر لی گئی ہیں . ایس ای پبلک ہیلتھ کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طو رپرسیوریج ڈسپوزل مانکہ کینال میں بند کرنے کیلئے اقدامات کریں . انہوں نے کہاکہ جنرل بس میں موجود کوڑا کرکٹ کی شہر سے باہرمنتقلی کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں . سڑکوں ، چوکوں اور دیگر مصروف مقامات پر عمارتی مٹیریل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے. تجاوزات کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. پل پیارے والی ، سبزی منڈی اور دیگر مقامات اور روڈز پر غیر قانونی ویگن اور ٹرک سٹینڈختم کیے جائیں . میئر شاہد حمید چانڈیہ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ شہرکے کوڑا کرکٹ سے بجلی کی پیداوار حاصل کرنے کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں . اسی طرح الحمد ٹیکسٹائل ملز کی انتظامیہ نے شہر میں مزید پانچ فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے . اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرصدر اصغر مجید بلوچ، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خالد بخاری ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، چیئرمین حاجی خدا بخش ، شیخ نقیب احمد ، ناظم بزدار ، اجمل گوپانگ ، عرفان مجید ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالد محمود قمر سمیت دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے . قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کیمپ آفس میں ڈیرہ غازیخان شہر اور مانکہ کینال کی تزئین وآرائش اور خوبصورتی کے مختلف پہلووں پر تجاویز طلب کیں .

ڈیرہ غازیخان۔ ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے پیشنٹ ریفرل سروس کا آغاز کر دیا

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے پیشنٹ ریفرل سروس شروع کردی ہے جس کا افتتاح میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ اور سماجی رہنما محمد حنیف پتافی نے مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ پر کیا . اس موقع پر بریفنگ اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہاکہ آرایچ سی سے تحصیل و ضلعی صدر ہسپتال ، ٹراماسنٹر سے نشتر تک انتہائی تشویشناک حالت کے مریضوں کی منتقلی مفت کی جائے گی جس کیلئے متعلقہ شعبے کا سربراہ ریسکیو 1122سے رجوع کرے گا . ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک اوسط ریسپانس ٹائم 30منٹ رکھا گیا ہے . محکمہ صحت نے 17ایمبولینسز ریسکیو 1122کے حوالے کر دی ہیں جنہیں مختلف ریسکیو سٹیشنز پر پارک کیا جائے گا. ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ ایمبولینسز کی حوالگی سے ریسکیو 1122کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا اور یہ ایمبولینسز کسی بھی ایمرجنسی میں زخمیوں کی منتقلی بھی یقینی بنائیں گی . ہر ایمبولینس میں ریسکیو کا ٹیکنیشن بھی موجود ہو گا. انہوں نے بتایاکہ ریسکیو 1122کی ہفتے کے ساتوں دن 24گھنٹے سہولت فراہم کی جائے گی جس کیلئے ریسکیورز کی شفٹیں آٹھ گھنٹے سے بڑھا کر 12گھنٹے کر دی گئی ہیں . میئر شاہدحمید چانڈیہ ، سماجی رہنما محمد حنیف پتافی ، چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر منور عباس ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل حسن ، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں اوردیگر نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا . اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ ، محمد حسنین ، عالمگیر ، عبدالروف سمیت دیگر ریسکیورز موجود تھے .
بعد ازاں .ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نیمیڈیا نمائند گان کو برفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ مستقبل قریب میں سرکاری مراکز صحت کی ایمرجنسیزریسکیو 1122کے حوالے کر دی جائے گی . برادر ملک ترکی کی طرز پر عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ریسکیو کے آفیسرز کی تربیت شروع کر دی گئی ہے . وہ بھی دو ماہ کے دوران ترکی میں ضروری تربیت کیلئے جائیں گے .

ڈیرہ غازیخان ۔عوامی مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ محکموں سے جواب لینا حکومتی پا لیسی ہے ۔اظفر ضیاء

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن اظفر ضیاء نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کے جائز مسائل کے حل اور سہولیات
کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں . عوامی مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ محکموں سے جواب حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ باز پرس بھی جاتی ہے . انہوں نے یہ بات آج یہاں بتائی . انہوں نے کہاکہ کمشنر محمد یثرب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں مختلف ذرائع سے عوام کے مسائل ، ترقیاتی منصوبوں کے معیار سمیت دیگر مختلف پراجیکٹس پر فیڈبیک حاصل کیا جاتاہے . میڈیا کے ذریعے نشاندہی کیے گئے مسائل پر فوری کارروائی کی جاتی ہے .

Tags: DG khan news
Previous Post

لیہ ۔چائلڈ لیبر ایکٹ کے مو ثر نفاذ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اے ڈی سی ریو نیو

Next Post

لیہ ۔ شہر میں موٹر سائیکل چور متحرک ۔ ایک ہی رات میں تین موٹر سائیکل لے اڑے

Next Post
لیہ ۔ شہر میں موٹر سائیکل چور متحرک ۔ ایک ہی رات میں تین موٹر سائیکل لے اڑے

لیہ ۔ شہر میں موٹر سائیکل چور متحرک ۔ ایک ہی رات میں تین موٹر سائیکل لے اڑے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

ڈیرہ غازیخان۔ راکھی گاج تا بواٹا روڈ کی تکمیل سے علاقائی تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔.ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے متعلقہ محکموں اور فورسز کے سربراہان کے ہمراہ قبائلی علاقہ راکھی گاج کا معائنہ کیا . جاپان کے انجینئرز سمیت علاقہ میں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا . اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ راکھی گاج تا بواٹا روڈ کی تکمیل سے علاقہ میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا. منصوبہ دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر مکمل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں. . اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو بتایاگیاکہ پی سی ون کے مطابق 33کلو میٹر روڈ کی تعمیر پر 23ارب 47کروڑ 70لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے اور جون 2019میں منصوبہ مکمل کیا جائے گا . روڈ کی کشادگی اور جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کے پہلے طویل و کشادہ سٹیل برجز کی تعمیر کیلئے 2149کنال 19مرلے زمین کی خریداری کیلئے 3کروڑ 33لاکھ 69ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیاہے

ڈیرہ غازیخان ۔منتخب نمائند ے شہر کی تزئین وآرائش کے لئے منصوبے بنائیں ۔ڈپٹی کمشنر

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان). ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ منتخب نمائندوں کے تعاون سے ڈیرہ غازیخان شہر کی تزئین وآرائش کی جائے گی . داخلی مقامات کو جاذب نظر بنایاجائے گا. موجود وسائل اور افرادی قوت کابہتر استعمال کر کے عوام کے مسائل حل کیے جائیں گے . اس سلسلے میں انجمن تاجران کا بھی تعاون حاصل کیاجائے گا. انہوں نے یہ بات میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ ، ڈپٹی میئرشیخ اسرار احمداوردیگر منتخب نمائندوں کے ہمراہ مانکہ کینال ، سبزی منڈی، جنرل بس سٹینڈ اور دیگر مختلف پراجیکٹس کے معائنہ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی . ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہاکہ مانکہ کینال میں سیوریج کی نکاسی بند کر کے دونوں کناروں پر شجرکاری اور گرین بیلٹس بنانے ، نہری پانی کی فراہمی سمیت دیگر اقدامات پر غور کیا جائے گا اس سلسلے میں متعلقہ محکمو ں سے قابل عمل سفارشات طلب کر لی گئی ہیں . ایس ای پبلک ہیلتھ کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طو رپرسیوریج ڈسپوزل مانکہ کینال میں بند کرنے کیلئے اقدامات کریں . انہوں نے کہاکہ جنرل بس میں موجود کوڑا کرکٹ کی شہر سے باہرمنتقلی کیلئے بھی اقدامات کیے جائیں . سڑکوں ، چوکوں اور دیگر مصروف مقامات پر عمارتی مٹیریل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے. تجاوزات کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. پل پیارے والی ، سبزی منڈی اور دیگر مقامات اور روڈز پر غیر قانونی ویگن اور ٹرک سٹینڈختم کیے جائیں . میئر شاہد حمید چانڈیہ نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ شہرکے کوڑا کرکٹ سے بجلی کی پیداوار حاصل کرنے کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں . اسی طرح الحمد ٹیکسٹائل ملز کی انتظامیہ نے شہر میں مزید پانچ فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے . اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرصدر اصغر مجید بلوچ، ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خالد بخاری ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، چیئرمین حاجی خدا بخش ، شیخ نقیب احمد ، ناظم بزدار ، اجمل گوپانگ ، عرفان مجید ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خالد محمود قمر سمیت دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے . قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کیمپ آفس میں ڈیرہ غازیخان شہر اور مانکہ کینال کی تزئین وآرائش اور خوبصورتی کے مختلف پہلووں پر تجاویز طلب کیں .

ڈیرہ غازیخان۔ ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے پیشنٹ ریفرل سروس کا آغاز کر دیا

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).حکومت پنجاب کی ہدایت پر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے پیشنٹ ریفرل سروس شروع کردی ہے جس کا افتتاح میئر میونسپل کارپوریشن شاہد حمید چانڈیہ اور سماجی رہنما محمد حنیف پتافی نے مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ پر کیا . اس موقع پر بریفنگ اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے کہاکہ آرایچ سی سے تحصیل و ضلعی صدر ہسپتال ، ٹراماسنٹر سے نشتر تک انتہائی تشویشناک حالت کے مریضوں کی منتقلی مفت کی جائے گی جس کیلئے متعلقہ شعبے کا سربراہ ریسکیو 1122سے رجوع کرے گا . ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک اوسط ریسپانس ٹائم 30منٹ رکھا گیا ہے . محکمہ صحت نے 17ایمبولینسز ریسکیو 1122کے حوالے کر دی ہیں جنہیں مختلف ریسکیو سٹیشنز پر پارک کیا جائے گا. ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ ایمبولینسز کی حوالگی سے ریسکیو 1122کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا اور یہ ایمبولینسز کسی بھی ایمرجنسی میں زخمیوں کی منتقلی بھی یقینی بنائیں گی . ہر ایمبولینس میں ریسکیو کا ٹیکنیشن بھی موجود ہو گا. انہوں نے بتایاکہ ریسکیو 1122کی ہفتے کے ساتوں دن 24گھنٹے سہولت فراہم کی جائے گی جس کیلئے ریسکیورز کی شفٹیں آٹھ گھنٹے سے بڑھا کر 12گھنٹے کر دی گئی ہیں . میئر شاہدحمید چانڈیہ ، سماجی رہنما محمد حنیف پتافی ، چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر منور عباس ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل حسن ، ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں اوردیگر نے حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہا . اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ ، محمد حسنین ، عالمگیر ، عبدالروف سمیت دیگر ریسکیورز موجود تھے . بعد ازاں .ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نیمیڈیا نمائند گان کو برفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ مستقبل قریب میں سرکاری مراکز صحت کی ایمرجنسیزریسکیو 1122کے حوالے کر دی جائے گی . برادر ملک ترکی کی طرز پر عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ریسکیو کے آفیسرز کی تربیت شروع کر دی گئی ہے . وہ بھی دو ماہ کے دوران ترکی میں ضروری تربیت کیلئے جائیں گے .

ڈیرہ غازیخان ۔عوامی مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ محکموں سے جواب لینا حکومتی پا لیسی ہے ۔اظفر ضیاء

ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان ).ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن اظفر ضیاء نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کے جائز مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں . عوامی مسائل کی نشاندہی پر متعلقہ محکموں سے جواب حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ باز پرس بھی جاتی ہے . انہوں نے یہ بات آج یہاں بتائی . انہوں نے کہاکہ کمشنر محمد یثرب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں مختلف ذرائع سے عوام کے مسائل ، ترقیاتی منصوبوں کے معیار سمیت دیگر مختلف پراجیکٹس پر فیڈبیک حاصل کیا جاتاہے . میڈیا کے ذریعے نشاندہی کیے گئے مسائل پر فوری کارروائی کی جاتی ہے .

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.