لیہ(صبح پا کستان)چائلڈ لیبر ایکٹ کے مو ثر نفاذ کے لئے ضلع بھر کے تمام بھٹہ خشت کا معائنہ کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں خلا ف ورزی کے مرتکب شاہین برکس کمپنی کے بھٹہ ما لک نعیم خان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے گرفتاری عمل میں لا ئی گئی ہے یہ با ت اے ڈی سی ریو نیو نعیم اللہ بھٹی نے چک نمبر125بی ٹی ڈی اے میں بھٹہ جا ت کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی ۔ اے سی عابد کلیار ہمراہ تھے ۔دوران معائنہ چک نمبر125بی ٹی ڈی اے کے ایک بھٹہ پر 13سالہ بچہ اظہر علی اینٹیں بنا نے کا کا م کر تا ہو ا پا یا گیا جس پر بھٹہ ما لک نعیم خان کے خلاف چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے پر مقدمہ درج کروا کے گرفتار عمل میں لا ئی گئی ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










