لیہ (صبح پا کستان )شہر میں سفائی کی صورت حال ابتر ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، گٹروں سے ڈھکن غائب ، نا لیوں سے پانی ابلنے لگا ہر گلی جوہڑ کا نقشہ پیش کر رہی ہے ، منتخب عوامی نمائندے غائب ، صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے ٹی ایم اے کے پاس بجٹ نہیں ، صورت حال کی بہتری کا مطا لبہ ۔ اگر صفائی کی صورت حال میں بہتری نہ آ ئی تو صفائی مہم کا آ غاز کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار عنائت اللہ کاشف ایڈ وو کیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہیو من رائٹس ڈویلپمنٹ آ رگنا ئزیشن ضلع لیہ کے تحت سماجی رابطے کی تنظیم فیس بک پر "شہر میں صفائی کی صورت حال اور مقامی اداروں کی کار کردگی ” کے حوالے سے کئے گئے سروے میں شہر میں صفائی بارے انتہائی خوفناک صورت حال سا منے آ ئی ہے ۔ سروے کے مطا بق محلہ عید گاہ کے چاروں وارڈ ، بستی جو تہ ،بستی ہا نس ،پانچ مر لہ سکیم ، محلہ واہگہ والہ ، محلہ شیخا نوالہ ، محلہ بستی جعفریہ ، چاہ کورائی والہ ، ٹی ڈی اے کا لونی ،ہا ؤسنگ کالونی نمبر ایک ، دو ،ایمپلائز کا لونی ، محلہ نظام آ باد ، شاد ماں کا لو نی ، بستی شا ہنواز ، رحمن آ باد ، محلہ گاؤ شالہ ،محلہ گڑیانوی والہ ، محلہ قادر آباد ، منظور آ باد ،اور فیض آ باد سمیت پرانی اور نئی آ باد یوں پر مشتمل تمام محلہ جات اور آ باد یاں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی ہیں ، جگہ جگہ نالیاں ٹوٹ پحوٹ کا شکار ہیں ، گٹروں اور نالیوں سے بہنے والا پانی سال ہا سال سے کھڑا ہو نے کے سبب جو ہڑوں کی شکل اختیار کر چکا ہے ۔ افسو سناک بات یہ ہے کہ سرکاری دفاتر کے گردو نواح میں بھی گندگی کے ڈھیر بن چکے ہیں ۔۔محلہ عید گاہ کے رہائشی محمد شعیب کا کہنا ہے کہ میرے گھر کی دہلیز کے سا منے گذ شتہ سات سال سے گٹر کا پا نی بہہ رہا ہے اور جوہڑ کی شکل اختیار کر چکا ہے بار بار بلدیہ حکام کو تو جہ دلائی مگر کوئی پرسان حال نہیں ۔
صدر ہیو من رائٹس ڈویلپمنٹ آر گنائزیشن عنائت اللہ کا شف ایڈ وو کیٹ کا کہنا ہے کہ خود چیئرمیں بلدیہ حافظ جمیل اور وائس چیئرمین گلزار حسین شاہ جن وارڈ زسے کو نسلرز منتخب ہو ئے ہیں ان وارڈز میں بھی صفائی کی صورت حال انتہائی نا گفتہ بہہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ تر جیحی بنیادوں پر شہر میں صحت و صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کر نے کی طرف تو جہ دے ورنہ صفائی آ گہی مہم کے تحت بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور شہر کے ہر وارڈ اور ہر محلہ میں احتجاجی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔۔