انتخاب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شب گزیدہ دیا بھی جلتا ہے
موت سے پہلے کون مرتا ہے
شب گزیدہ دیا بھی جلتا ہے
بھیس بدلے ہیں جن لٹیروں نے
آستانہ انہی کا چلتا ہے
ظلم کی رات کیسے بدلیں گے
اپنا ظالم سے خاص رشتہ ہے
کیوں نہ ظالم سے دوستی کرلیں
دل ہی جب اس کا نام جپتا ہے
انجم صحرائی
انتخاب کے عنوان کے تحت شاعروں کا منتخب کلام پیش کیا جا تاہے ۔
آپ بھی اس محفل میں شر کت کر سکتے ہی
اپنا کلام اپنی تصویر کے ساتھ ہمیں ای میل کریں
subhepak.com