ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان)انچارج ایجوکیشن ٹریفک پولیس محمد رضا شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی لازم و ملزوم ہے ٹریفک اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں یہ بات انہوں نے گذشتہ روز النور ٹریکٹر شور روم پل ڈاٹ عیسن پر شرکا کو ٹریفک قوانین بارے آگہی لیکچر دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ دیر سے پہنچنا نہ پہنچنے سے بہترہے ۔ تیز رفتاری ، مقابلہ بازی سے اجتناب کریں ، اوور لوڈنگ سے گریز کریں اور گرد آلود لوڈنگ کی صورت میں ترپال یا کسی کپڑے کا استعمال کریں تاکہ شہر کا ماحول صاف ستھرا رہے اور پیچھے آنیوالی ٹریفک کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے دوران ڈرائیونگ گاڑی کے کاغذات ہمراہ رکھیں کسی بھی حادثہ کی صورت میں ریسکیو1122یا پھر متعلقہ تھانہ اور 15پر اطلاع دیں ان سے قبل خالد کھنڈوا نے کہا کہ کم عمر افراد ہرگز ڈرائیونگ نہ کریں جن کی عمر 18سال یا اس سے زائد ہو وہ لائسنس برانچ آکر اپنا لائسنس بنوائیں تاکہ انکی مزید رہنمائی کی جا سکے اس موقع پر انہوں نے شرکا میں شامل ، منصور کھوسہ ، ملک الطاف ، مظہر غوری ، عمیر شاہ ، سبطین جمال ، یوسف ارائیں ، محمد ندیم و دیگرمیں غلام قادر لاشاری نے رہنمائی کے لیے ٹریفک قوانین بارے چسپاں پمفلٹ تقسیم کیے اور مختلف چوسڑکوں پر ٹریکٹر ٹرالی ، اور سلو موونگ ٹریفک پر ریفلیکٹر بھی لگائیں ۔