لیہ(صبح پا کستان )ضلع لیہ میں 1625سکولوں کی موثر مانیٹرنگ و تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے22موٹرسائیکلز کی فراہمی حکومت پنجاب کا تعلیمی روڈ میپ ایجنڈئے کاعملی مظہر ہے ۔یہ بات ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عثمان منیر بخاری نے ٹی ایم اے ہال لیہ میں ایم ایز میں موٹر سائیکلوں کی چابیاں تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ تھے۔جبکہ صدارت اے ڈی سی ریونیو نعیم اللہ بھٹی نے کی ۔تقریب میں چیئرمین ایم سی لیہ حافظ محمد جمیل ،وائس چیئرمین سیدگلزار حسین شاہ بخاری ،جی اے آر ارشداحمد وٹو ،ڈی ڈی ایچ آر ایم محمد سیلمان ،ڈی او تعلیم ارشاد حسین ،راشدہ اشرف ،غلام یاسین چشتی ،بابر خان مگسی ،چوہدری محمد رضوان کے علاوہ مانیٹرنگ اینڈ ویلویشن اسسٹنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،چیئرمین ایم سی حافظ محمد جمیل ،اے ڈی سی ریونیونعیم اللہ بھٹی نے ایم ایز میں موٹرسائیکلوں کی چابیاں تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم او عثمان منیر بخاری نے کہا کہ موٹرسائیکلزکی فراہمی سے تعلیمی روڈ میپ کے اہداف کو یقینی بنانے و موثر مانیٹرنگ کے لیے بہتر ذریعہ ثابت ہوں گے جس سے ایم ایز کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔ ۔اس موقع پر ایم ایزکے نمائندہ صابر حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سہرایا اور اس سہولت سے مستفید ہوکر اپنی خدمات کو مزید بہتر طور پر سرانجام دینے کی یقین دہانی کرائی ۔