لیہ(صبح پا کستان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونعیم اللہ بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ چائلڈ لیبر قوانین پر عمل درآمد کے لیے بھٹہ مزدور اور بھٹہ مالکان مشترکہ کوششوں کے ذریعے بچوں کو نزدیکی سکولوں میں داخل کرا کے حکومتی مراعات سے مستفید ہوں ۔یہ با ت انہو ں نے چائلڈلیبر ایکٹ کے موثر نفاذ کے لیے اے سی عابدکلیار کے ہمراہ پہاڑ پور،کوٹ سلطان ،جمن شاہ کے علاقوں میں مختلف بھٹوں کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی۔معائنہ کے موقع پر کسی بھٹہ خشت پر چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی نہ پائی گئی ۔تاہم اے ڈی سی نے بھٹہ مزدوروں سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو نزدیکی سکولوں میں داخل کرایں ۔اس سے نہ صرف وہ چائلڈ لیبر ایکٹ سے محفوظ رہیں گے بلکہ مفت یونیفارم ،کتابیں اور اعزازیہ ایسی حکومتی سہولیات سے مستفید بھی ہوں گے۔