لیہ( صبح پا کستان )اے سی لیہ عابد کلیار نے کھادوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں کھاد ڈیلرز کا اچانک معائنہ کیا۔ جس کے دوران تین کھاد ڈیلرز خلاف ورزی کے مرتکب پاے گئے ۔جن میں سے ایک پر 6ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جب کہ ایک ڈیلر شیخ فیاض بائی پاس روڈ لیہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تیسرے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اس موقع پر اے سی لیہ نے کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نرخوں پر کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائیں ورنہ انکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔