لیہ(صبح پا کستان)ثناء خوان مصطفی، نعت گوشاعر،کالم نویس محمدصدیق پرہارنے شادی آسان کروتحریک چلانے کااعلان کردیا۔یہ اعلان انہوں نے جامع مسجدگلزارمدینہ ریلوے کالونی لیہ میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں شادی کرنابہت آسان ہے۔ ہم نے دیکھادیکھی میں شادی کرنامشکل بنادیا ہے۔شادی میں حق مہر،دعوت ولیمہ اورجہیزکے علاوہ کوئی چیزضروری نہیں ہے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دورمیں کوئی شخص سادگی اورکم اخراجات سے شادی کے تومعاشرہ اس کوجینے ہی نہیں دیتاکہ یہ نہیں ہوسکتا تھا، وہ نہیں ہوسکتاتھا؟ ایسانہیں کرسکتے تھے توشادی کیوں کی۔انہوں نے کہا کہ رہائش کے لیے مکان نہ ہوتووہ بنایاجاناچاہیے۔انہوں نے شادی آسان کروتحریک کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ جواس تحریک میں شامل ہوناچاہے تواس کی کوئی فیس نہیں ہے۔صرف مسلمانوں کواس بات پرآمادہ کرنے کی کوشش کرناہے اورانہیں آگاہی دینا ہے کہ وہ شادی کومشکل نہیںآسان بنائیں۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










