راجن پور ( صبح پا کستان )ڈپٹی کمشنر راجن پور ظہور حسین نے پولیو مہم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16جنوری سے تین روزہ پولیو مہم شروع ہو گی۔اس مہم میں تین لاکھ بانوے ہزار سے زائد پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔کوئی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے تاکہ یہ قوم کے بچے معذوری سے ہمیشہ کے لئے محفوظ رہیں۔ڈپٹی کمشنرنے محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہدایت دی کہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور اس معا ملے میں کسی قسم کی کوتاہی و سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ر اجن پور پولیو سے فری ضلع ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان بھر میں پولیو کا خاتمہ ہو گا۔ والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اگر کہیں کوئی کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ اور پولیو کنٹرول روم سے رابطہ کریں۔اس موقع پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس عمران منیر،سی ای او صحت ،ڈی ایچ او، علماء کرام سے مولانا جلیل الرحمان صدیقی،ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ گان، ڈپٹی ڈی ایچ اوز،پولیوکنٹرول روم سے آفتاب احمد شاہ ،محکمہ تعلیم ،پاپولیشن،سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔