لاہور( ما نیٹرننگ ڈیسک) پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے کرنل (ر) محمد ایوب خان نے اپنے عہدے صوبائی وزیر انسداد دہشت گردی کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے صوبائی وزیر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ اور پروقار تقریب میں صوبائی وزیر کرنل (ر) محمد ایوب خان کے اہل خانہ سمیت صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ ،وزیراعلی پنجاب کے مشیر رانا مقبول، ارکان صوبائی اسمبلی چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا و اعلی افسران نے شرکت کی۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










