لیہ(صبح پا کستان)ڈی پی او لیہ کانئے سال کی آمدپر ایک اور احسن اقدام ،کمپلینٹ سیل میں روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہری کے انعقادکا آغاز،تھانہ کی سطح پر شکایات کاازالہ نہ ہوتوشہری ڈی پی او آفس کمپلینٹ سیل سے رجوع کریں،ڈی پی او نے دفترکمپلینٹ سیل میں سائلین کے مسائل سنے،میرے دفترکے دروازے ہرخاص وعام کیلئے کھلے ہوئے ہیں ۔کیپٹن(ر)محمدعلی ضیاء۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کیلئے مسلسل مصروف عمل ہیں ،تھانہ کی سطح پر شہریوں کوعزت دینے اورمسائل کے فوری حل کرنے کیلئے پولیس افسران واہلکاران کو ہدایات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے طورپر بھی شہریوں کی پولیس سے متعلقہ شکایات کے ازالے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں نئے سال کی آمدکے ساتھ ہی ڈی پی او نے روزانہ کی بنیاد پر کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری کے انعقاد کا آغاز کردیاہے جبکہ کمپلینٹ سیل میں شہریوں کے بیٹھنے کیلئے فرنیچر اور دیگرسہولیات بھی وقف کردی ہیں دفترکمپلینٹ سیل میں سائلین کے آنے کا علم ہونے پر ڈی پی او اپنے دفترسے اٹھ کر کمپلینٹ سیل میں آگئے اورادھر ہی سائلین کے مسائل سنے اورکمپلینٹ سیل میں آئے ہوئے مختلف تھانوں سے متعلقہ سائلین کی مختلف نوعیت کی پیش کی جانے والی درخواستوں پر احکامات جاری کرکے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹیں طلب کرلیں ڈی پی او نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کمپلینٹ سیل میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام کو مجھ تک رسائی میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے انھوں نے کہا کہ میرے دفترکے دروازے ہرخاص وعام کیلئے کھلے ہوئے ہیں اگرتھانہ کی سطح پرشنوائی نہیں ہوتی توشہری کمپلینٹ سیل سے رجوع کریں انھوں نے کہا کہ دفترسے جاتے وقت آخری وقت تک اس بات کی تسلی کرتاہوں کہ کمپلینٹ سیل میں کوئی شخص موجودتونہیں جبکہ خواتین کے مسائل سننے کیلئے کمپلینٹ سیل میں لیڈی پولیس افسر بھی تعینات کردی گئی ہے۔