ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) سابق وفاقی وزیر سنیٹرومرکزی رہنما جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا عطا الرحمن نے کہا ہے کہ ملکی حالات بین الاقوامی سطح پر گردش میں ہے عالمی کفر مذہبی طبقے کونشانہ بنائے ہوئے ہیں علما ء کرام ، مدارس ، مساجد ٹارگٹ پر ہیں خارجہ پالیسی بین الاقوامی حالات میں تیار کی جاتی ہے اس وقت مسلم ملک پریشان ہیں خون ریزی ہو رہی ہیں ، شام ، برما ، کشمیر ، لیبیا، افغان اور خود پاکستان ہر جگہ پر مسلمانوں کا خون ارزان ہوگیا ہے ، ان حالات میں جمیعت علماء اسلام سیاست کے ایسے موڑ پر ہے کہ جے یو آئی کی رائے کو مسترد نہیں کیا اج سکتا جے یو آئی حکومت کا حصہ ہے ان حالات میں ہمارے حکمرانوں کو ایک بنیادی کردار ادا کرنا ہے حکومت جس نے جہاں ملک کو درپیش دوسرے مسائل پر توجہ دی ہے اس میں سی پیک منصوبہ نہ صرف پاکستان کے لیے بلکہ خطے کے لیے ریڈھ کی حیثیت رکھتا ہے پاکستان کا بڑا مسئلہ لوڈ شیڈنگ کا ہے جس پر حکومت اعلان کر چکی ہے کہ 2018تک لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا یہ بات انہوں نے صوبائی نائب امیر مولانا اقبال رشید ، ضلعی امیر قاری جمال عبدالناصر ، جنرل سیکرٹری ملک فیض ایڈووکیٹ کے ہمراہ دارالافتاء خیابان سرور ڈیرہ غازی خان میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پرآل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کے صدر عبدالسلام ناصر ، عبدالرحمن ناصر ، قاری طلحہ ، ڈپٹی سیکرٹری کوٹ چھٹہ قاضی عصمت اللہ ، قاری راشد محمود ، مولانا محمد عثمان گوندل ، غلام حیدر خان چنگوانی ، پروفیسر سیف اللہ خان ، حافظ انعام اللہ بھٹی ، میاں عبدالرحمن خان لنڈ ، ملک یاسر خان ایڈووکیٹ ، فہد عزیز بلوچ ، عبدالرحمن پٹھان ، حافظ احمد علی سرکانی و دیگر علماء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے منصوبے بھی لائے جائیں جس سے ملکی معیثت بحال ہو ، امن و امان کی فضاء قائم ہو بے تکے ، بلا وجہ کے احتجاج روز مرہ کی عادت بن گئی ہے ، سیاست سنجیدگی سے ختم ہوکر دہشت گردی کی طرف جا رہی ہے بردباری سے نکل کر برداشت کا مادہ ختم ہو رہا ہے جو کہ مستقبل کے لیے خطرناک ہے جے یو آئی کی رائے کومنظور کرتے ہوئے اپنے رویوں میں تبدیلی لانی چاہیے بے حرمتی ، بداخلاقی کی طرف نہ نہ جائیں اور ملکی بہتری کے لیے اپنا مثبت سیاسی کردار ادا کریں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس اتنا بڑا ایشو نہیں ہے جتنا بڑا بنایا جا رہا ہے معاملہ سپریم کورٹ میں ہے عدالت کے فیصلے کو تسلیم کریں گے انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کے لحاظ سے جمعیت علماء اسلام ملک کی بڑی جماعت ہے بڑے بڑے جلسوں کے دعوے کرنیوالے پشاور کے سہ روزہ جلسہ ضرور دیکھیں گے 7/8/9اپریل کو پشاور میں سب سے بڑا اجتماع ہوگا جو بڑے جلسوں کی بھپگیاں مار رہے ہیں یہ جان لیں کہ جے یو آئی ملکی سیاست میں سب سے بڑی قوت ہے اور چھچھورے ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔